بٹگرام ،25 بوتلیں شراب پکڑی گئی، ملزم گرفتار
بٹگرام(زمینی حقائق ڈاٹ کام) تھانہ سٹی بٹگرام پولیس نے اعلی کوالٹی شراب کی 25 عدد بوتل برآمد کر کے ملزم کو گرفتار کر لیا۔
تفصیلات کے مطابق ڈی پی او بٹگرام طارق محمود خان کی سربراہی میں ڈی ایس پی ہیڈکوارٹر سراج خان،ایس ایچ او تھانہ سٹی بٹگرام امتیاز علی شاہ اور ڈی ایس بی ٹیم نے مشترکہ کارروائی کی.
ملزم فیصل ولد گلزار سکنہ بٹگرام سے 25 بوتل اعلی کوالٹی کی شراب برآمد کرکے ملزم کے خلاف مقدمہ علت نمبر 257 جرم 3/4EHO تھانہ سٹی بٹگرام درج رجسٹر کیا۔
اس موقع پر ڈی ایس پی ہیڈکوارٹر سراج خان نے عوام سے اپیل کی ہمارے بچوں کے روشن مستقبل کو منشیات فروش خراب کررہے ہیں ایسے عناصر کی نشاندہی کرنے میں بٹگرام پولیس کا ساتھ دیں.
Comments are closed.