عثمان کاکڑ کی یاد میں سعودی عرب میں تعزیتی ریفرنس
ریاض(زمینی حقائق ڈاٹ کام) سعودی عرب میں اپوزیشن جماعتوں کے اتحاد اہالیان ریاض نے پشتونخوا ملی عوامی پارٹی کے سنئیر رہنما عثمان خان کاکڑ کی یاد میں تعزیتی ریفرنس کا انعقاد کیا.
سعودی دارالحکومت ریاض میں تقریب منعقد کی گئی جس میں مقررین نے عثمان خان کاکڑ کی سیاسی اور سماجی زندگی پر روشنی ڈالتے ہوئے انہیں خراج عقیدت پیش کیا.
مقررین کا کہنا تھا کہ عثمان خان بلوچستان کے سیاسی منظر نامے پر ایک توانا آواز تھے انہوں نے جہاں خدمت کی سیاست کو اپنا شعار بنایا وہیں صوبے کی فلاح و بہبود کے لئے بھی آواز بلند کرتے رہے.
انہوں نے ہمیشہ سیاسی اور جمہوری انداز کے ساتھ پاکستان کی تمام اکائیوں کو یکساں حقوق دینے کی بات کی اور ملک کو متفقہ آئین کے مطابق چلانے پر زور دیا.
مقررین نے کہا کہ مرحوم لوگوں کے معیار زندگی کو بہتر بنانے کے حوالے سے آواز اٹھاتے رہے ان کی وفات سے بلوچستان کی سیاست میں ایک بڑا خلا پیدا ہوا ہے.عثمان خان کاکڑ کی سیاسی و سماجی خدمات کو کبھی فراموش نہیں کیا جاسکتا.
تعزیتی ریفرنس سے قاضی اسحاق میمن، خالد اکرم رانا، ،حفیظ بلوچ، اقبال ودود، قاری ممتاز خان احسن عباسی، رانا عبداروف، مرزا منیر بیگ حافظ عبدالوحید سمیت دیگر نے بھی اظہار خیال کیا.
Comments are closed.