پاک افغان بارڈ طورخم ہر قسم کی آمدو رفت کیلئے بند کردیاگیا
اسلام آباد(زمینی حقائق ڈاٹ کام) کورونا وائرس خدشات کے باعث این سی او سی کی ہدایت پر پاک افغان طورخم بارڈر پرہرقسم کی آمدورفت بند کردیاگیا۔
اس حوالے سے وزارت داخلہ کی جانب سے جاری کردہ بیان میں کہا گیاہے کہ طورخم بارڈرپرقسم کی آمدورفت بند کردی گئی ہے، امیگریشن این سی اوسی کی اگلی گائیڈ لائنز تک بند رہے گی۔
دوسری طرف وزیر داخلہ شیخ رشید نے بھی اپنی ٹوئٹر پر بیان میں کہا کہ کورونا وبا کے باعث طورخم بارڈر کو آج ہر طرح کی آمدورفت کے لئے بند کردیا گیا ہے، پاک افغان سرحد پر طورخم امیگریشن مرکزاین سی او سی کی نئی ہدایات تک بند رہے گا۔
On the advise of the NCOC all types of immigration departure and arrival will be close from today at torkham Border till the fresh Guidelines of NCOC (Ministry of Interior) @OfficialNcoc
— Sheikh Rashid Ahmed (@ShkhRasheed) July 6, 2021
پاکستان میں کورونا مریضوں کی تعداد میں کمی کے باوجود دو دن سے شرح میں ایک دم اضافہ کے پیش نظر این سی او سی ملک میں حفاظتی انتظامات یقینی بنانے کیلئے کوشاں ہے۔
Comments are closed.