سعودی عرب میں دو چہروں اور ایک دھڑ والے بچے کی پیدائش
ریاض ( شاہ جہا ں شیرازی )سعودی عرب میں دو سروں والے بچے کی پیدائش ہوئی ہے جس کو ہسپتال کی انتہائی نگہداشت میں رکھا گیا ہے۔
سعودی عرب کے مقدس شہر مکہ مکرمہ کے مقامی ہسپتال میں ایک منفرد بچے کی پیدائش ہوئی ہے جس میں بچے کا ایک تن اور دو سرہیں ڈاکٹرز کے مطابق بچے کے جسم میں دو دل ہیں جو دونوں بیک وقت کام کر رہے ہیں۔
اس بچے کو انتہائی نگہداشت کی وارڈ میں رکھا گیا ہے اور تاحال اس کے حوالے سے ڈاکٹرز فیصلہ نہیں کرسکے کہ اس کا کیا کیا جائے کیونکہ اس سے پہلے کبھی دنیا میں ایسے بچے کی پیدائش نہیں ہوئی ہے۔
بچے کا دھڑ ایک ہے لیکن اس پر ،سر، دو ہیں اور دونوں کی دو دوآنکھیں ، دو دو کان اور چہرے بھی مکمل ہیں ، اسی طرح ایک دھڑ کے ساتھ دو بازو اور دو ٹانگیں بھی ہیں۔
ڈاکٹروں نے تفصیلی معائنہ کے بعد بتایا ہے کہ اس بچے کے دل بھی دو ہیں اور دنوں درست کام کررہے ہیں تاہم اس کے باوجود زندہ بچنے کے حوالے سے خدشات موجود ہیں۔
ڈاکٹرز بچے کو زندہ رکھنے کیلئے دنیا بھر کے طبی ماہرین سے مشاورت کررہے ہیں اور اس بات کو یقینی بنانے کی کوشش کی جارہی ہے کہ بچہ دو چہروں کے ساتھ ہی زندہ رہ سکے۔
بچے کے حواس خمسہ کے بارے میں ابھی اس لئے کچھ کہنا قبل از وقت ہے کہ وہ بھی الگ الگ کام کرتے ہیں یا نہیں کیونکہ بچہ ابھی کچھ سننے کے قابل نہیں ہے ۔
اگر بچہ زندہ رہا اور بڑا ہو گیا تو یہ دنیا کا منفرد انسان ہو گا جس کے دو چہرے، دو دل ، چار آنکھیں ، چار کان اور بیک وقت دونوں سانسیں چل رہی ہوں گی ۔
Comments are closed.