ماں اور بہن پر ہتھوڑی ، ہلمٹ سے تشدد، دونوں بھائی جیل چلے گئے
پشاور( زمینی حقائق ڈاٹ کام)والدہ اور بہن کو جائیداد میں حصہ مانگنے پر تشدد کرنے والے بیٹوں کو گرفتار کرلیا گیا، تشدد کی ویڈیو سوشل میڈیا پر آنے کے بعد لوگوں نے سخت ردعمل کااظہار کیا تھا۔
شروع میں جب وڈیو وائرل ہو ئی جس میں 2 سفاک ملزمان کو ہتھوڑی اور ہیلمٹ سے اپنی والدہ اور بہن کو مار پیٹ کرتے دیکھا جاسکتا ہے دیکھنے والوں کو جائے وقوعہ کا پتہ نہیں تھا تاہم تشدد کرنے والے پشتو میں اپنی خواتین پر برس رہے تھے۔
ویڈ میں اس شرمناک فعل پر سوشل میڈیا صارفین نے سفاک اور بے شرم ملزمان پر خوب لعن طعن کی اور انہیں کڑی سزا دینے کا مطالبہ کیا تھا جس کے بعد پولیس نے بھی ان کی تلاش شروع کردی۔
یہ پشاور کی ویڈیو ہےانسان جانور سے بھی برا ہوگیا یہ بہن اور ماں پر تشدد کر رہے تھے کہ وراثت کیوں مانگی😢
— SArdAr ShAiRy khAN (@sardar_shairy) July 4, 2021
ویڈیو منظر عام پر آنے کے بعد کپیٹل سٹی پولیس نے فوری کارروائی کرتے ہوئے دو ملزمان آفتاب اور ارشد پسران عبدالحنان ساکنان امین کالونی کو حراست میں لے کر حوالات منتقل کر دیا ہے pic.twitter.com/3qH39UQWXn
پولیس جلد ان تک پہنچ گئی تو پتہ چلا کہ دونوں پشاور کے رہائشی ہیں جو کہ بہن اور والدہ پر تشدد کررہے تھے پولیس نے ان دونوں بھائیوں کو گرفتار کرکے حوالات میں ڈال دیاہے ۔
پولیس کے مطابق ابتدائی تفتیش میں پتہ چلا ہے کہ دو نوں بھائیوں نے جائیداد کے تنازع پر بہن اور ماں پر تشدد کیا۔ بہن جائیداد میں اپنا حصہ مانگ رہی تھی۔
پولیس نے آفتاب اور ارشد ولد عبدالحنان کیخلاف مقدمہ درج کرکے امین کالونی کے رہائشی دونوں بھائیوں کو مجسٹریٹ کی عدالت میں پیش کرکے جسمانی ریمانڈ کی درخواست کی، تاہم عدالت نے ملزمان کو جوڈیشل ریمانڈ پر جیل بھیج دیا۔
عدالت پیشی کے موقع پر پولیس حراست میں ملزمان میڈیا سے منہ چھپاتے رہے اور ان کے ساتھ آئے افراد کی جانب سے میڈیا کو ویڈیو بنانے سے روکنے کی کوشش بھی کی گئی ۔
Comments are closed.