یونس خان بڑے دورے سے قبل چلے جانا افسوسناک ہے، وقار یونس
اسلام آباد( سپورٹس ڈیسک)پاکستان کرکٹ ٹیم کے بالنگ کوچ وقار یونس نے کہا یونس خان بیٹسمینوں کے ساتھ بہت اچھا کام کررہے تھے بڑے دورے سے قبل یونس خان کا چلے جانا افسوسناک ہے۔
سابق فاسٹ باولر اور موجودہ بالنگ کوج وقار یونس نے ورچوئیل پریس کانفرنس میں بات کرتے ہوئے کہا کہ یہ تو واضح ہے کہ یونس نے بورڈ سے تعلقات کے بارے میں پہلے ہی بتا دیا ہے۔
وقار یونس نے کہا کہ اس بات میں کوئی شک نہیں ہے کہ بارش کی وجہ سے انگلینڈ کے خلاف سیریز کی آئیڈیل تیاری نہیں ہوئی، یہ کوئی عذر پیش نہیں کر رہا لیکن تیاری متاثر ضرور ہوئی ہے۔
محمد عامر سے متعلق ایک سوال پر وقار یونس نے کہا کہ عامر کے بارے میں بہت باتیں ہوگئیں، اگر وہ کھیلنا ہی نہیں چاہتے تو کیا کریں،محمد عامر اور چیف ایگزیکٹیو وسیم خان کی ملاقات کا مجھے علم نہیں ہے۔
وقار یونس نے کہا کہ حارث سہیل کے ساتھ بدقسمتی رہی ہے، وہ مکمل فٹ آئے تھے امید ہے بہتر ہوجائیں گے، حارث فٹ اور فارم میں ہوتے ہیں اسی وجہ سے سلیکٹ بھی ہوجاتے ہیں۔
وقار یونس نے کہا کہ پاکستان کے بالنگ اٹیک سے مطمئن ہوں اگر کوئی آئی سی سی ٹاپ رینکنگ میں نہیں ہے تو یہ بری بات نہیں ہے رینکنگ ٹیم کی اوپر ہونی چایئے یہ اچھی بات ہے اس کو دیکھنا چایئے۔
پریس کانفرنس کے دوران وقار یونس نے کہا کہ شاہنواز دھانی بہت اچھی پرفارمنس دے رہے ہیں وہ ٹیسٹ ٹیم میں شامل ہیں،یقینا آگے ایک روزہ میچز اور وائٹ بال کرکٹ کیلئے بھی پلان کا حصہ ہیں۔
واضح رہے محمد عامر ٹیم مینجمنٹ کے ساتھ کام نہ کرنے کا کہہ کر ریٹائرمنٹ کا اعلان کرچکے تھے لیکن پھراپنی دستیابی ظاہر کی لیکن حالیہ پی ایس ایل چھ کے یو اے ای میں کھیلے گئے پہلے پانچ میچز میں ایک بھی وکٹ حاصل نہ کرسکے۔
Comments are closed.