وزیراعظم عمران خان کا ایران کے نو منتخب صدر سے ٹیلی فونک رابطہ


اسلام آباد( زمینی حقائق ڈاٹ کام)وزیراعظم عمران خان اور ایران کے نو منتخب صدر سید ابراہیم رئیسی کا رابطہ ہوا ہے جس میں خطے کی صورتحال پر بات چیت کی ، عمرا ن نے افغانستان میں مسائل پیدا ہونے کے خدشات کااظہار کیا۔

وزیراعظم آفس سے جاری کردہ اعلامیہ کے مطابق وزیراعظم عمران خان کا ایران کے نو منتخب صدر سید ابراہیم کو منتخب ہونے پر مبارکباد دی ہے دونوں رہنماؤں کے درمیان ہونے والی ٹیلی فونک بات چیت خطے کی صورتحال زیر بحث آئی۔

وزیراعظم عمران خان نے خبردار کیا ہے کہ پناہ گزینوں کی آمد پاکستان اور ایران کے لیے سنگین خطرہ پیدا کرسکتی ہے اس لئے قبل از وقت چیلنجز پر قابو پانے کی ضرورت ہے۔

اعلامیہ میں کہا گیاہے کہ دونوں رہنماؤں کے درمیان مستقبل میں دو طرفہ تعلقات کی بہتری پر تبادلہ خیال کیا گیا اور دونوں ممالک کے درمیان معاشی و تجارتی تعلقات مزید مستحکم کرنے پر بھی بات چیت کی گئی۔

وزیراعظم عمران خان نے کہا کہ ایران کے عوام نے آپ پر اعتماد کا اظہار کیا ہے۔ انہوں ں ے مسئلہ کشمیر پر ایران کی حمایت کا شکریہ بھی ادا کیا۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق ٹیلی فونک بات چیت میں دونوں رہنماؤں نے مسئلہ کشمیر اور فلسطین کا حل اقوام متحدہ کی قراردادوں کے مطابق حل کرنے کی ضرورت پر زور دیا۔

بات چیت کے دوران دونوں رہنماؤں نے ایک دوسرے کو سرکاری دوروں کی دعوت دی اور اعلیٰ سطح کے تبادلے کو برقرار رکھنے پر اتفاق کیا۔

وزیراعظم عمران خان نے ایران کے صدر سید ابراہیم رئیسی سے کہا کہ پناہ گزینوں کی آمد پاکستان اور ایران دونوں کے لیے سنگین خطرہ پیدا کر سکتی ہے۔

Comments are closed.