فلپائن میں طیارہ حادثہ، 85افراد سوار تھے40کو بچالیاگیا
منیلا( ویب ڈیسک) فلپائنی فوج کا ایک ٹرانسپورٹ طیارہ گر کر تباہ ہو گیا،طیارے میں 85افراد سوار تھے جن میں سے 40سے زائد افراد کو ریسکیو کرکے اسپتالوں میں منتقل کردیاگیاہے۔
غیر ملکی خبر رساں اداروں کے رپورٹس میں فلپائنی فضائیہ کے حوالے سے بتایا گیاہے کہ لاک ہیڈ سی 130 نامی طیارے کی لینڈنگ کے دوران خرابی پیدا ہونے سے حادثہ پیش آیاہے۔
فلپائن کی مسلح افواج کے مطابق یہ طیارہ ملک کے جنوب میں گر کر تباہ ہواہے ،ابتدائی تصاویر میں دیکھا جاسکتاہے کہ طیارہ صوبہ سولو کے پٹیکول کے مقام پر درختوں کے درمیان گرا ہوا اور ملبے سے آگ اور دھواں نکل رہاہے۔
رپورٹس کے مطابق یہ وہی علاقہ ہے جہاں فوج نے طویل عرصے سے باغیوں کا مقابلہ کیا تھا، امدادی کارکن جائے وقوعہ پر موجود ہیں اور مزید افراد کو نکالنے کی تگ و دو میں ہیں۔
رپورٹس کے مطابق یہ ہوائی اڈہ سولو کے مرکزی شہر جولو کے ایک پہاڑی علاقے سے چند کلومیٹر کے فاصلے پر واقع ہے ، جہاں فوج ابو سیاف نامی ایک شدت پسند گروہ سے لڑ رہی ہے۔
اے ایف پی کے مطابق ، طیار ہ حادثے کا شکار ہونے والے بہت سے مسافروں نے حال ہی میں فوجی تربیت میں بیچلر ڈگری مکمل کی تھی اور انہیں مسلم اکثریتی خطے میں شدت پسندوں سے لڑنے والی ٹاسک فورس کے حصے کے طور پر تعینات کیا گیا تھا۔
Comments are closed.