تحریک صوبہ ہزارہ حقیقی کا گرینڈ کنونشن، شرکاء کی تعداد برائے نام رہی
تناول (زمینی حقائق ڈاٹ کام) تحریک صوبہ ہزارہ حقیقی کا گرینڈ کنونشن، کئی اہم رہنماؤں کی شرکت، ہال خالی نظر آرہا ہے مقررین نے 25، 30 شرکاء سے پرجوش خطاب کیا، کئی اہم تجاویز سامنے آئیں.
گرینڈ کنونشن نام رکھا گیا تاہم شرکاء کی حاضری براہ نام رہی تاہم مختلف اضلاع سے تعلق رکھنے والے رہنماوں نےصوبہ ہزارہ حقیقی پر اعتماد کا اظہار کیا اور مختلف علاقوں میں اجلاس منعقد کرنے اور جلسوں کا اعلان کیا.
کنونشن سےسابق صوبائی وزیر شہزادہ گستاسپ خان، حکمران جماعت کے ایم پی اے بابر سلیم خان سواتی، سابق ایم پی اے آمنہ سردار، سابق ایم پی اے ساجدہ تبسم، سابق امیدوار قومی اسمبلی قاضی طیب تنولی اورقائد تحریک مشتاق خان ایڈووکیٹ
اور دیگر نے خطاب کیا.
مقررین نے کہا کہ ضلع تناول اہلیان تناول کا بنیادی حق ہے ضلع تناول کے قیام سے صوبہ ہزارہ کی تحریک کو تقویت ملے گی ملک میں چھوٹے انتظامی یونٹ وقت کی اہم ضرورت ہے تمام رہنماوں نے مشتاق خان اور قاضی طیب تنولی کی خدمات کو سراہا.
رکن صوبائی اسمبلی بابر سلیم خان نے کہا کہ صوبہ ہزارہ کا معاملہ قومی اسمبلی کی کمیٹی میں ہے ہزارہ کے تمام ایم این ایز کو اس معاملے میں دلچسپی لینی ہو گی وہ وقت دور نہیں جب ہزارہ صوبہ کے خواب کو تعبیر ملے گی.
انھوں نے کہا تحریک صوبہ ہزارہ حقیقی کا گرینڈ کنونشن ہزارہ بھر سے قائدین کی شرکت تحریک صوبہ ہزارہ حقیقی پر اعتماد کا اظہار ہے ہزارہ کی تمام قیادت ضلع تناول و صوبہ ہزارہ کے قیام پر متفق ہے.
اس موقع پر قائد تحریک مشتاق خان ایڈووکیٹ اور دیگر رہنماؤں نے تحریک کو زندہ کرنے کیلیے مختلف علاقوں میں میٹنگز اور جلسے کرنے کا اعلان کیا جس کے شیڈول کا مشاورت سے فیصلہ کیا جائے گا.
مقررین نے کہا کہ ضلع تناول اہلیان تناول کا بنیادی حق ہے ضلع تناول کے قیام سے صوبہ ہزارہ کی تحریک کو تقویت ملے گی ملک میں چھوٹے انتظامی یونٹ وقت کی اہم ضرورت ہے، ضلع تناول اور صوبہ ہزارہ کے قیام کیلیے تحریک صوبہ ہزارہ حقیقی کے ہاتھ مظبوط کرکے انکے شانہ بشانہ چلیں گے.
کنونشن سے قاضی ادریس خالد پرویز شاہین تنولی ، سردار تنولی چیئرمین قومی تحریک ضلع تناول ، طاہر اعوان جنرل سیکرٹری ، مفتی عنایت الرحمان ہزاروی صدر علماء ونگ قومی تحریک، قاسم تنولی صدر سٹوڈنٹس ونگ قومی تحریک ، حاجی حنیف ممتاز ہزاروی بلال خان صدر مانسہرہ بار ۔اقبال خان سواتی شاہ جہان ایڈووکیٹ احسان اللہ خان بٹگرام احمد تنولی ناظم پڑھنہ صدر برائٹ فیوچر آف پاکستان آصف تنولی سمیت دیگر نے بھی خطاب کیا.
Comments are closed.