بیرون ملک جانے والے پاکستانیوں کوموڈرنا ویکسین لگے گی، اسد عمر
اسلام آباد(زمینی حقائق ڈاٹ کام) امریکہ کی جانب سے پاکستان کو موڈرنا ویکسین کی 25 لاکھ خوراکیں فراہم کردیں، این سی او سی سربراہ اسد عمر نے ویکسین ملنے کے حوالے سے سے بتایا کہ یہ مختص کر دی ہیں .
اسد عمر نے واضح کیا ہے کہ عالمی وباء کورونا وائرس سے تحفظ فراہم کرتی امریکی ویکسین موڈرنا بیرون ممالک ورک اور اسٹڈی ویزا پر جانے والوں کو لگائی جائے گی۔
Recieved 2.5 million doses of moderna sent by US govt. This will particularly those those who have to travel for work or study to countries which are only accepting certain vaccines . @POTUS @JoeBiden progressive policy on covid is much appreciated @SecBlinken
— Asad Umar (@Asad_Umar) July 3, 2021
این سی او سی سربراہ نے ٹوئٹر پر بیان میں کہا کہ امریکی حکومت کی طرف سے 25 لاکھ خوراکیں موڈرنا ویکسین کی ملی ہیں، موڈرنا ویکسین بیرون ممالک ورک اور اسٹڈی ویزا پر جانے والوں کو لگائی جائے گی.
وفاقی وزیر برائے منصوبہ بندی اسد عمر نے کورونا وائرس کے حوالے سے امریکی صدر جو بائیڈن کی ترقی پسندانہ کورونا پالیسی کو قابلِ تعریف بھی قرار دیا۔
پاکستان کو فراہم کردہ موڈرنا ویکسین کی 25 لاکھ خوراکیں گزشتہ روز اسلام آباد پہنچی ہیں، موڈرنا ویکسین کی یہ خوراکیں امریکہ کی طرف سے پاکستان کو عطیہ کی گئیں۔
اس سے قبل بیرون ملک جانے والے شہریوں کو ویکسین لگانے کا عمل بند کر دیا گیا تھا ، انتظامیہ نے 3 جولائی تک ویکسین دستیابی یقینی بنانے کا وعدہ کیا تھا.
بعض شہریوں نے شکایات کی ہیں کہ ہمیں کچھ نہیں بتایا جا رہا ہے کہ ویکسین کب دستیاب ہو گی جب کہ ہیلپ لائن پر کال کرنے پر کہا جا رہا ہے 3 سنٹرز میں ویکسینیشن کا عمل جاری ہے.
یہ اطلاعات بھی ہیں کہ ہیلپ لائن کی جانب سے ایف نائن پارک،پولی کلینک اور ریڈ کریسینٹ کا بتایا گیا تھا مگر تینوں سنٹر میں ویکسینیشن دستیاب نہیں ہے۔
Comments are closed.