بابراعظم اور عبداللہ شفیق نے پریکٹس میچ میں سنچریاں بنا ڈالیں
ڈربی(ویب ڈیسک)انگلینڈ میں موجود پاکستان ٹیم نے انٹر اسکواڈ پریکٹس میچ کھیلا جس میں کپتان بابراعظم نے سنچری بنا کر حریف ٹیم کو اپنی فارم اور فٹنس کا پیغام دیا، عبداللہ شفیق نے بھی سنچری بنا ڈالی۔
ڈربی میں پاکستان ٹیم کا انٹرا اسکواڈ میچ کھیلا گیا جس میں بابر اعظم الیون نے شاداب خان الیون کو 164 رنز سے ہرادیا، عثماد قادر نے بھی چار وکٹیں لے کر اچھی شروعات کیں۔
اس میچ میں بابر اعظم الیون نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے 365 رنز بنائے، جبکہ ہدف کے تعاقب میں شاداب خان الیون 200 رنز پر آؤٹ ہوگئی۔
شاداب خان الیون کی جانب سے عبد اللہ شفیق 106 رنز بناکر نمایاں رہے، جبکہ اعظم خان 22 اور شاداب خان 18 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے،عثمان قادر نے 4 اور محمد حسنین نے 3 وکٹیں حاصل کیں۔
Babar Azam scored 1⃣0⃣0⃣ in the first Intra-squad 50-over match between @babarazam258 XI and @76Shadabkhan XI.
— Pakistan Cricket (@TheRealPCB) July 1, 2021
▶️ Watch 159 runs partnership between @babarazam258 and @ImamUlHaq12
📹: https://t.co/wIl99DYamG#ENGvPAK | #HarHaalMainCricket | #BackTheBoysInGreen pic.twitter.com/k1FmL7n6Ta
اس سے قبل بابراعظم الیون نے مقررہ 50 اوورز میں 5 وکٹوں کے نقصان پر 364 رنز بنائے تھے جس میں کپتان بابراعظم اور امام الحق کے درمیان دوسری وکٹ کے لیے 159 رنز کی شراکت قائم ہوئی۔
کپتان بابراعظم 100 رنز بناکر ریٹائرڈ آؤٹ ہوئے تھے، جبکہ اوپنر امام الحق نے 85 اور سلمان علی آغا بھی 59 رنز بناکر نمایاں رہے۔
میچ میں مضبوط باولنگ اٹیک ہونے کے باوجود شاداب خان الیون کے شاہین شاہ آفریدی، شاداب خان اور محمد وسیم جونیئر صرف ایک ایک وکٹ حاصل کرسکے۔
Comments are closed.