سعودی عرب کا ایک اور تحفہ ، پاکستان کاحج کوٹہ2لاکھ کردیا
اسلام آباد(ویب ڈیسک )پاکستانیوں کیلئے سعودی عرب کا ایک اور تحفہ، پاکستان کا حج کوٹہ2لاکھ کردیاگیا
اس بات کی تصدیق وزیر خارجہ مخدوم شاہ محمود قریشی کی سعودی ہم منصب سے اہم ٹیلی فوننک رابطہ میں کی گئی، سعودی عرب کی جانب سے پاکستانیوں کے لئے ایک اہم تحفہ قرار دیاگیا۔
وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی کی درخواست پرسعودی حکومت نے پاکستان کے لیے حج کوٹہ دو لاکھ کیاہے۔
وزیر خارجہ نے کہا کہ میں اپنی طرف سے، اپنی حکومت کی جانب سے اور پاکستانی عوام کی جانب سے سعودی حکومت کا تہہ دل سے شکریہ ادا کرتا ہوں۔
انھوں نے کہا یہ وزارت مذہبی امور کی ایک اور کامیابی ہے، حجاج کیلیے خوشخبری ہے سعودی حکومت نے حج کوٹہ میں اضافہ کر دیا ہے۔
وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے وزیر مذہبی امور نور الحق قادری سے رابطہ کیا ہے اورپاکستانی حجاج کیلیے کوٹہ میں اضافے پر سعودی حکومت کے فیصلے سے آگاہ کیا۔
سعودی وزیر خارجہ نے باضابطہ طور پر پاکستانی ہم منصب کو فیصلے سے آگاہ کیا۔ سعودی ولی عہد محمد بن سلیمان کے دورہ پاکستان کے موقع پر وزیر اعظم اور وزارت مذہبی امور کی جانب سے حجاج کے کوٹہ میں اضافے کا مطالبہ کیا گیا تھا۔
Comments are closed.