پاکستان کسی اتحاد کیلئے چین کیساتھ تعلقات خراب نہیں کریگا، وزیراعظم
اسلام آباد(زمینی حقائق ڈاٹ کام ) وزیراعظم عمران خان نے واضح کیا ہے کہ پاکستان کسی کیلئے چین کے ساتھ تعلقات خراب نہیں کرے گا۔
کہا ہے کہ امریکا نے” کواڈ“ نامی علاقائی اتحاد بنا کر معاملہ پیچیدہ کردیا، بھارت کو بھی” کواڈ “نامی اتحاد میں شامل کرلیا گیا، مغربی طاقتوں کا پاکستان پر ایک اتحاد کو چننے کیلئے دباؤ ڈالنا غیرمنصفانہ ہے، انہوں نے
جو بھی دباو آئے پاکستان اور چین کے تعلقات تبدیل نہیں ہوں گے۔ چین کے ساتھ تجارت بڑھانا چاہتے ہیں۔
چینی میڈیا کو انٹرویو دیتے ہوئے عمران خان نے کہا کہ پاکستان کے لیے چین کی خصوصی اہمیت ہےچین نے ہمیشہ برے وقت میں پاکستان کا ساتھ دیا۔
انھوں نے کہا کہ لوگ برے وقت میں ساتھ دینے والوں کو یاد رکھتے ہیں، وزیراعظم نے کہا کہ امریکہ اور یورپی ملک چاہتے ہیں کہ ہم کسی ایک گروپ کا ساتھ دیں۔
عمران خان نے کہا کہ ہمیں کسی کے گروپ میں جانے کی ضرورت نہیں، ہم سب کے ساتھ تعلق رکھنا چاہتے ہیں، سی پیک پاکستان کے معاشی مستقبل کے لیے اہم ہے۔
انہوں نے کہا امریکا نے” کواڈ“ نامی علاقائی اتحاد بنا کر معاملہ پیچیدہ کردیا، بھارت کو بھی اس اتحاد میں شامل کرلیا گیا، مغربی طاقتوں کا پاکستان پر ایک اتحاد کو چننے کیلئے دباؤ ڈالنا غیرمنصفانہ ہے.
وزیراعظم پاکستان نے واضح کیا کہ پاکستان کسی کیلئے چین کے ساتھ تعلقات خراب نہیں کرے گا ہمارے دیرینہ تعلقات ہیں جو کسی اتحاد کے لئے نہیں چھوڑ سکتے.
Comments are closed.