گلگت میں بغیر ویکسی نیشن سیاحوں کے داخلہ پر پابند ی عائد
گلگت (زمینی حقائق ڈاٹ کام)سیاحوں کے گلگت داخلے کیلئے کورونا کی ویکسین لگوانا لازمی قرار دے دیا گیا ، ضلعی انتظامیہ نے واضح کردیاہے کہ سیاحوں کو گلگت میں داخل ہونے کیلئے ویکسی نیشن سرٹیفکیٹ لازمی دکھانا ہوگا۔
گلگت کی ضلعی انتظامیہ کی ہدایت کے بعد دوسری طرف سول ایوی ایشن اتھارٹی نے بھی کہا ہے کہ ویکسی نیشن سرٹیفکیٹ دکھا کر ہی طیارے میں سوار ہونے کی اجازت ہو گی۔
سول ایو ی ایشن تھارتی کی طرف سے گلگت بلتستان اور اسکردو کے مسافروں کے لیے نئی ٹریول ایڈوائزری جاری کردی گئی ہے جس میں
واضح کیا گیا کہ 50 سال سے زائد عمر کے مسافروں کو ویکسی نیشن سرٹیفکیٹ دکھانا ہو گا۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق مسافروں کے لیے کووڈ 19 کی تازہ ایڈوائزری جاری کرنے کا مقصد پاکستان میں ہیلتھ پروٹوکول اور ایس او پیز پر عمل پیرا ہو کر محفوظ سیاحت کو فروغ دینا ہے۔
قومی ویکسی نیشن مہم کے پیش نظر 30 سے 50 سال کے درمیانی عمر کے مسافروں کو سفر کے مقررہ وقت سے 72 گھنٹوں کے اندر اندر کیے جانے والے پی سی آر کے منفی نتائج پر مبنی رپورٹ دینی ہوگی اس کے بعد گلگت بلتستان کے لیے پرواز میں جانے کی اجازت ہو گی۔
سول ای ایشن اتھارتی کی طرف سے کہا گیاہے کہ گلگت بلتستان جانے والی پرواز میں غیر ملکی سیاح، کوہ پیما اور ٹریکر تمام متعلقہ معیاری آپریٹنگ طریقہ کار (ایس او پیز) کی تعمیل کو یقینی بنانے کے پابند ہوں گے۔
گلگت بلتستان کا ہوائی سفر کرنے کیلئے مقامی افراد اور رہائشیوں کو مذکورہ بالا شرائط سے استثنیٰ حاصل ہوگا،تمام ایئر لائن آپریٹرز کو ہدایت کی گئی ہے کہ وہ پاکستان میں محفوظ سیاحت کے لیے کووڈ 19 کی تازہ ترین ہدایات پر عمل درآمد کو یقینی بنائیں۔
این سی اوسی اجلاس میں سیاحتی علاقوں کے لیے پالسیی وضع نہیں کی گئی، بتایا گیا کہ سیاحتی علاقوں کے حوالے سے پالیسی بعد میں وضع کی جائے گی۔
Comments are closed.