حریم شاہ کا دلہا کون؟ صوبائی وزراء انڈر پریشر، ذوالفقار شاہ کی تردید
اسلام آباد( ویب ڈیسک) ٹک ٹاک اور سیاستدانوں کے ساتھ ویڈیوز بنانے سے مشہور ہونے والی حریم شاہ نے شادی کی تصدیق کردی ہے تاہم دلہا کانام معمہ بن گیاہے اور ابھی تک دلہا کا نام سامنے نہیں آیا، سندھ کے وزراء کے حوالے سے دلچسب تبصرے جاری ہیں۔
میڈیا پر حریم شاہ کی تصویر کی خبروں اور شادی کی اطلاعات کے بعد حریم شاہ نے نجی وی سے گفتگو میں تصدیق کرتے ہوئے کہاہے کہ
الحمد للّٰہ میری شادی ہوگئی ہے۔
حریم شاہ نے نام لئے بغیر کہا کہ میرے شوہر پیپلز پارٹی کے رکن سندھ اسمبلی اور جانی مانی شخصیت ہیں وہ اپنی پہلی بیوی کو قائل کررہے ہیں جب قائل کرلیا تو میں نام بتادوں گی۔
ان کا کہنا تھا کہ میرا نکاح کراچی میں ہوا ہے، اپنے شوہر کی اجازت سے ان کی تصویر شائع کروں گی، میرے شوہر کراچی میں مقیم ہیں اور اسمبلی اجلاس میں شرکت بھی کرتے ہیں۔
حریم شاہ نے یہ بھی کہا کہ میرے شوہر ابھی کراچی میں ہی مقیم ہیں اور سندھ سے ان کا تعلق ہے، وہ ٹی وی ٹاک شو میں جاتے ہیں اور وہ اس وقت وزیر بھی ہیں، میرے شوہر کے دوستوں کو بھی شادی کا علم ہے۔
ٹک ٹاک ماڈل نے بتایا کہ میں شادی کے بعد اب شوہر کے ہمراہ ترکی جانے لگی ہوں اور4جولائی کو ہماری روانگی ہے ، دوسری طرف سندھ کے وزیروں اور ایم پی اے کے درمیان دلچسب تبصروں کا سلسلہ جاری ہے۔
صوبائی وزراء بھی اس خبر پر انڈر پریشر نظر آرہے ہیں جب کہ شادی کے حوالے سے خود سیاستدانوں کی طرف سے مختلف نام لئے جانے کے ساتھ ساتھ سوشل میڈیا پر بھی بحث جاری ہے کہ حریم شاہ کا دلہا کون ہو سکتاہے۔
ادھر پیپلز پارٹی کے ایم پی اے ذوالفقار شاہ نے حریم شاہ کے ساتھ شادی ہونے کی خبروں کی تردید کردی ہے اور سوشل میڈیا پر ٹک ٹاک اسٹار حریم شاہ سے شادی کی خبروں کو اپنے خلاف سازش قرار دیا ہے۔
ذوالفقار علی شاہ نے اپنے فیس بک پیج پر اردو میں وضاحتی بیان جاری کیا کہ حریم شاہ سے منسوب ان سے متعلق پھیلائی جانے والی خبر کو جھوٹا قرار دیا اور کہا جھوٹی خبر حلیم عادل شیخ کے میڈیاترجمان چلا رہے ہیں۔
Comments are closed.