سی این جی بند، پٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں اضافے کی تجویز
اسلام آباد( ویب ڈیسک) صوبہ سندھ میں گیس بحران کے بعد اب آج سے پنجاب اور خیبر پختونخواہ میں بھی سی این جی اور صنعتی شعبے کو گیس کی سپلائی معطل کرنے کا فیصلہ کیا گیاہے۔
ذرائع کے مطابق ملک میں گیس بحران شدید ہونے کے باعث آج سے پنجاب اور خیبرپختونخوا میں سی این جی اسٹیشنز کو بھی گیس سپلائی معطل کرنے کا فیصلہ سے شہریوں کومہنگا پٹرول خریدنے پر مجبور کردیا گیاہے۔
سوئی ناردرن کی طرف سے پنجاب اور خیبرپختونخوا میں نان ایکسپورٹ انڈسٹری، سیمنٹ سیکٹر اور سی این جی سیکٹر کو گیس کی فراہمی بند کرنے کا فیصلہ پر آج سے عمل درآمد کا امکان ہے۔
صوبہ سندھ میں پہلے ہی سی این جی اسٹیشنز کو گیس کی فراہمی مزید چھ دن کے لیے بند کی جا چکی ہے اور 22 جون سے بند ہونے والے سی این جی اسٹیشنز اب 9 جولائی تک بند رکھے جائیں گے۔
سی این جی اسٹیشنز کی بندش پر شہریوں نے مایوسی کااظہار کرتے ہوئے اس گیس بحران کے ساتھ ساتھ متعلقہ حکام کی نااہلی بھی قرار دیاگیاہے صارفین کاکہناہے کہ انہی گیس کمپنیوں میں حکام کچھ نہ کرنے کی لاکھوں روپے کی تنخواہیں لیتے ہیں ۔
دوسری طرف اوگرا نے یکم جولائی سے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کی تجویز دے دی ہے اور سمری پیٹرولیم ڈویژن کو ارسال کر دی گئی ہے۔
اس حوالے سے ذرائع کا کہنا ہے کہ اوگرا نے سمری میں پیٹرول کی قیمت میں 6 روپے فی لیٹر اور ڈیزل کی قیمت میں 3 روپے فی لیٹر اضافے کی تجویز دی ہے۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں سے متعلق حمتی فیصلہ وزارت خزانہ وزیر اعظم کی مشاورت سے کرے گی اور وزیراعظم پر منحصر ہے وہ منظوری دیں یا قیمتیں برقرار رکھیں۔
Comments are closed.