بنی گالہ کے نوجوانوں کیلئے گراونڈ تیار کروا رہا ہوں، عمران خان


اسلام آباد( زمینی حقائق ڈاٹ کام) وزیراعظم عمران خان کا کھیلوں کے فروغ کیلئے خود سرگرم ہو گئے ہیں اور انھوں نے سوشل میڈیا پر تصاویر شیئر کرتے ہوئے کہا کہ وہ بنی گالہ کے نوجوانوں کے لیے ہم ایک کرکٹ گراؤنڈ تیار کروا رہے ہیں۔

سوشل میڈیا پر جاری کی گئی ان تصاویر کے ساتھ جاری بیان میں وزیراعظم عمران خان نے اس عزم کا اظہار کیاکہ ان شاء اللہ ملک بھر میں یونین کونسل کی سطح پر کھیلوں کے میدان مہیا کرنے کی منصوبہ بندی کر رہے ہیں۔

عمران خان نے بتایا کہ بنی گالہ کے نوجوان کے لیے ایک کرکٹ گراؤنڈ تیار کروا رہے ہیں، انہوں نے کرکٹ گراؤنڈ کی تصاویر بھی سوشل میڈیا پر شیئر کیں۔

تصاویر میں دیکھا جاسکتاہے کہ گراونڈ کے کچھ حصے میں عارضی گراسی کالین بچھا کر یہ تاثر دیا گیاہے کہ گراونڈ میں گھاس لگائی جائے گی وزیراعظم خود موقع موجود ہیں اور حکام کوہدایات دے رہے ہیں۔

Comments are closed.