انتخابات جیت کر آزاد کشمیر میں پیپلزپارٹی حکومت بنائے گی، بلاول


کوٹلی آزاد کشمیر(زمینی حقائق ڈاٹ کام)پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے پیپلز پارٹی آزاد کشمیر کا الیکشن جیتے گی اور وزیراعظم بھی ہمارا ہو گا۔

بلاول بھٹوزرداری نے کوٹلی، آزاد کشمیر میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہاکہ پیپلز پارٹی کے امیدواروں پر مکمل یقین ہے، وہ ہمارے ساتھ کھڑے رہیں گے پیپلز پارٹی کی جڑیں عوام میں ہیں۔

انھوں نے کہا تحریک انصاف اور مسلم لیگ ن کا نام لئے بغیر کہا کہ اگر ان کی طاقت حکومت ہے تو ہماری طاقت پاکستان پیپلز پارٹی ہے، حکومت بنانے کے لیے اپنی جماعت اور اپنے لوگوں کی طاقت پر یقین رکھتے ہیں۔

چیئرمین پیپلز پارٹی نے کہا کہ عوام کو اس مہنگائی سے چھٹکارہ حاصل کرنا ہے، موجودہ حکومت کی کشمیرپالیسی اور رویے پر ہمیشہ سے تنقید کی ہے، کشمیر پر ماضی کے وزرائے اعظم اور عمران خان کے طریقے میں واضح فرق ہے۔

ان کاکہنا تھا کہ پیپلز پارٹی کی بنیاد کشمیر کی آزادی کی خاطر رکھی گئی، آئندہ آزاد کشمیر کا وزیراعظم جیالا ہوگا، عوام آزادکشمیر میں پاکستان پیپلزپارٹی ہی حکومت بنائے گی۔

انھوں نے کہا کہ پاکستان پیپلز پارٹی کی کشمیر پالیسی ہمیشہ سے واضح ہے اوراسی پالیسی اور کشمیر ی عوام کے مفادمیں اور ان کی مرضی کے مطابق فیصلے کرتے ہیں۔

Comments are closed.