عثمان کاکڑ کی ملک و جمہوریت کیلئے خدمات یاد رکھی جائیں گی
ریاض :رپورٹ — شاہ جہاں شیرازی
پختون خواہ ملی عوامی پارٹی کے صوبائی صدر سنیٹر عثمان کاکڑ کی شہادت پر عوامی نیشنل پارٹی سعودی عرب نے دلی صدمے اور گہر ے غم کا اظہار کرتے ہوئے ان کی موت کو ملک میں جمہوریت، قانون کی بالادستی، انسانی حقوق اور بالخصوص پختون قوم کے لئے ناقابل تلافی نقصان قراردیا ہے.
سنیٹر عثمان کاکڑ کی شہادت پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے عوامی نیشنل پارٹی سعودی عرب کے صدر ڈاکٹر مزمل نے کہا ہے کہ عثمان کاکڑ لالہ کی شہادت پاکستان میں رہنے والے تمام مظلوم قومیتوں سمیت دنیا کے کونے کونے میں بسنے والے پشتونوں کے لئے لمحہ فکریہ ہے.
انھوں نے کہا کہ انتہائی افسوس اوردکھ کی گھڑی ہے ان کی سوچ و فکر، ملک میں جمہوریت اور قانون و آئین کی بالادستی کے لئے ان کی جدجہد اور کوششوں سے کئی عثمان کاکڑ پیدا ہوتے رہیں گے۔
عوامی نیشنل پارٹی سعودی عرب کے سیکریٹری جنرل گوہر علی خان نے کہا کہ سنیٹر عثمان کاکڑ ایک عظیم شخصیت کے مالک تھے زمانہ طالب علم سے ملک میں جمہوریت أئین و قانون کی بالادستی کے لئے جدوجہدکرتے رہے.
عوامی نیشنل پارٹی کے مرکزی ورکنگ کمیٹی کے رکن سابق سینئر نائب صدر سعودی عرب ظہور احمد اور اے این پی ریاض کے صدر حبیب یونس نے سینیٹرعثمان کاکڑ کے ناگہانی موت پر دلی افسوس کا اظہار کیا.
ان کا کہنا تھا کہ کہا کہ مرحوم نے ملک میں جمہوریت، قانون کی بالادستی اور انسانی حقوق کیلئے بھرپور آواز اٹھانے کا حق ادا کیا، آج پاکستان اور بالخصوص پشتون قوم ایک توانا آواز سے محروم ہوگئی۔
عثمان کاکڑ نے ہمیشہ سچ اور اپنی ضمیر کی بات کی ایسے نڈر بے باک اور حقیقت پسند سیاست دان بہت کم ہی پیدا ہوتے ہے انکی اچانک موت افسوسناک ہے اس کی تحقیقات ہونا چاہئے۔
پاکستان مسلم لیگ ریاض کے صدر محمد خالد رانا نے کہا ہے کہ پاکستان میں جمہوریت اور جموری اداروں کی ایک مضبوط آواز اور پشتون خواہ ملی عوامی پارٹی کے صوبائی صدر اور سابق سنیٹر عثمان کاکڑ کو ہمیشہ جمہوریت پسند وں کے صف اول کے راہنماؤں میں یاد رکھا جائے گا.
خالد رانا نے کہا کہ افسوس کہ أج ایک اور جمہوریت کے لئے جدجہد کرنے والی اور سویلین سپر میسی کے لئے اٹھانے والی آواز خاموش ہوگئی۔
انہوں نے کہا کہ عثمان کاکڑ کے وفا ت کا بہت دکھ ہوا ایک جمہوری کارکن ہونے کے ناطے ان کی خدمات کو سلام پیش کرتے ہیں دعا ہے خدا جمہوریت کی بقاء اور جمہوری اداروں کی بالادستی کے لئے ان کی قربانیوں کو قبول فرمائے۔
Comments are closed.