ہری پور، مقامی لیگی رہنما ضیاء عباسی کو قتل کر دیا گیا


ہر ی پور(یاورحیات)زمین کے تنازعہ پر فائرنگ کر کے مسلم لیگ ن کے رہنماسابق تحصیل ممبر ضیاء عباسی کو قتل کر دیا گیا اہل علاقہ نے احتجاج کے دوران ملزم کا گھر نذر آتش کردیا.

ملزم سیف الرحمان اس کے بیٹے مصور پر دعویداری کی گئی ہےعائد مسلم لیگ(ن) کے رہنما ضیاء عباسی ولد جاوید عباسی سابق ڈپٹی اسپیکر مرتضی جاوید عباسی کے قریبی رشتہ دار بھی تھے مقتول کو نمازہ جنازہ کے آبائی علاقہ میں سپرد خاک کردیا گیا.

نمازہ جنازہ میں مسلم لیگ ن کے سابق ایم این اے بابر نواز سینیٹر مرتضی جاوید عباسی ایم پی اے اورنگزیب نلوٹھہ سابق صوبائی وزیر قاضی محمد اسد سابق ایم این اے سردار محمد مشتاق ضلعی صدر پیرصاحزادہ حامد شاہ سمیت دیگر شریک ہوئے.

مقتول ضیاء عباسی کے رشتے داروں اور سپورٹروں نے مشتعل ھو کر ملزم سیف الرحمان کے گھر کو آگ لگائی جس سے گھر اور گھر میں کھڑی گاڑی بھی نذر آتش ہوگی ملزمان رات گے فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے.

پولیس نے جلدملزمان کی گرفتاری کی یقین دہانی کروانےپر مشتعل مظاہرین نے احتجاج ختم کیا علاقہ میں حالات کشیدہ ہونے کسی بھی ناخوشگوار واقعہ سے نمٹنے کے لیے پولیس کی بھاری نفری تعینات کی گئی ہے.

زرائع کے مطابق مسلم لیگ ن کے متحرک کارکن ضیاء عباسی کو ہری پور کے علاقہ شاہ مقصود چوکی کے قریب لورہ چوک میں رات گئے فائرنگ کرکے قتل کیا گیا مقتول ضیاء عباسی چوک میں اپنی گاڑی کھڑی کرکے اتر رہے تھے.

تاک میں بیٹھے ملزمان نے اندھا دھند فائرنگ کردی جس کے نتیجے میں ضیاءعباسی شدید زخمی ہوگے جن کو طبی امداد کے لیے ٹراما سنٹر ہری پور منتقل کیا گیا مگر جانبر نہ ہوسکے.

واقعہ کے بعد مقتول کے رشتہ داروں اور سپورٹروں نے شدید ردعمل کا اظہار کرتے ہوئے ہوائی فائرنگ کرتے ہوئے بازار دکانیں بند کرادیں اور ملزمان کے گھر کو آگ لگادی پولیس کے مطابق مقتول کو چار گولیاں ماری گئیں.

مقتول کے اہل خانہ کی مدعیت میں حکیم سیف الرحمان سکنہ لورہ چوک اس کے بیٹے مصور کے خلاف زیر دفعہ 302کے تحت مقدمہ درج کرلیا گیا.

Comments are closed.