فرانسیسی مسلمان فٹ بالر رونالڈو کے نقش قدم پر، بیئر کی بوتل ہٹا دی
میونخ: فرانس کے مسلمان فٹ بالر پال پوگیا نے بھی شہرہ آفاق کھلاڑی رونالڈو کی تقلید کرتے ہوئے پریس کانفرنس کے دوران اپنے سامنے رکھی بیئر کی بوتل ہٹادی۔
عالمی شہرت یافتہ مسلم فٹبالر پال پوگبا نے یہ قدم رونالڈو کی جانب سے میڈیا سے بات چیت کے دوران سافٹ ڈرنک کی بوتل ہٹانے کے اگلے روز اٹھایا ہے جس کے بعد ایک نئے ٹرینڈ کی شروعات کا امکان پیدا ہو گیاہے۔
#Pogba, removed the beer bottle at the Press conference as he is a Muslim and Don't want to promote beer. Respect#ronaldococacola #Ronaldo pic.twitter.com/YeD0XaR6X6
— Aqib Rajput (@Ibne_Usman313) June 17, 2021
پال پوگا جرمنی کے خلاف میچ کا بہترین کھلاڑی قرار پانے کے بعد میڈیا کے سامنے آتے ہی سب سے پہلے انھوں نے سامنے سے بیئر کی بوتل ہٹادی، وہ ایک باعمل مسلمان ہیں۔
ان سے قبل کرسٹیانو رونالڈو نے گزشتہ روز ہونے والی پریس کانفرنس میں یورو 2020 کے اسپانسرڈ مشروب کوکاکولا کی دوبوتلوں کو سائڈ پر رکھتے ہوئے پانی کی بوتل اٹھا کر کہا ایگوا ( پانی)یہ ویڈیو سوشل میڈیا پر بہت وائرل ہوئی۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق30 منٹ کی اس پریس کانفرنس میں رونالڈو کی جانب سے سافٹ ڈرنک کے بجائے پانی کو فرغ دینے کے بعد کوکا کولا کے شیئر کی قیمت 56 ڈالر 10 سینٹ سے کم ہوکر 55 ڈالر 22 سینٹ پر پہنچ گئی۔
رونالڈو کی طرف سے کو کا کولا کی بوتل ہٹانے سے بائیکاٹ کا تاثر ملنے کے نتیجے میں کوکاکولا کو 4 ارب ڈالر کا نقصان اٹھانا پڑا اور اس بین الاقوامی مشروب ساز کمپنی کی مالیت 242 ارب ڈالر سے کم ہوکر 238 ارب ڈالر ہوگئی۔
Cristiano Ronaldo removes Coca Cola
— IT'S FACTASTIC (@itsfactastic) June 16, 2021
bottles and promotes drinking water.
Hours later, the brand faced
the loss of $4 BILLION!
Coke responded to this gesture of the footballer by saying "Everyone is entitled to their drinking preferences."#ronaldococacola #CocaCola pic.twitter.com/shzsfoytxf
Comments are closed.