بھارت نے تیتری نوٹ ،چکاں دا باغ سے ٹرک سروس معطل کردی
چکوٹھی(ویب ڈیسک) بھارت نے لائن آف کنٹرول پرتیتری نوٹ اور چکاں دا باغ سے ٹرک سروس معطل کردی۔
پلوامہ حملے کے بعد پاک بھارت کشیدگی کے باعث بھارت نے دو طرفہ بس سروس کے بعد تیتری نوٹ اور چکاں دا باغ کے درمیان ہونے والی آر پار تجارت بھی معطل کر دی ۔
سینکڑوں مال بردار ٹرک لائن آف کنٹرول پر روک دئیے گئے ہیں جو مال لدھے ہوئے کھڑے ہیں۔
بھارت کی جانب سے پیر کو سرینگر مظفرآباد،پونچھ راولاکوٹ بس سروس کی معطلی کے بعد منگل کو ہونے والی منقسم کشمیر کے درمیان تیتری نوٹ چکاں داباغ انٹرا کشمیر تجارت بھی معطل کر دی ۔
سینکڑوں مال بردار ٹرک لائن آف کنٹرول کراس نہیں کر سکے جبکہ دوسری طرف سرینگر مظفرآباد تجارت معمول کے مطابق رواں دواں رہی۔
آزاد کشمیر سے35مال بردار ٹرک لائن آف کنٹرول کو چکوٹھی اوڑی کراسنگ پوائنٹ سے کراس کر کے مقبوضہ کشمیر پہنچے اور مقبوضہ کشمیر سے بھی 35ٹرک آزاد کشمیر آگئے۔
زرائع کے مطابق بدھ،جمعرات اور جمعہ کو بھی سرینگر مظفرآباد تجارت معمول کے مطابق رواں دواں رہے گی۔
البتہ تیتری نوٹ چکاں دا باغ کراسنگ پوائنٹ سے ہونے والی انٹرا کشمیر تجارت کی بحالی کے حوالہ سے تاحال حکام نے کنفرم نہیں کیا کہ وہ کب تک بحال کر دی جائے گی۔
Comments are closed.