بھارت میں 38 بیویوں ، 89 بچوں کا باپ انتقال کر گیا
اسلام آباد(ویب ڈیسک) 38 بیویوں کے شوہر اور 89 بچوں کے بچوں کے باپ 76 سالہ زیونا چنا انتقال کر گئے.
انڈین ذرائع ابلاغ کی رپورٹس کے مطابق 76 سالہ زیونا چنا دنیا کا سب سے بڑا خاندان رکھنے والے شخص تھے اور یہی ان کی وجہ شہرت تھی.
زیونا چنا کی 38 بیویوں ، 89 بچوں کے ساتھ ساتھ 33 پوتے پوتیوں اور نواسے نواسیوں کے دادا اور نانا بھی تھے زیونا کا تعلق بھارتی ریاست میزورم سے تھا۔
رپورٹس کے مطابق زیونا 7 جون سے شدید علیل تھے جبکہ وہ ذیابیطس اور ہائی بلڈ پریشر کے مریض تھے اور یہی بیماریاں ان کی موت کا سبب بنیں۔
چھہتر سالہ زیونا چنا کے انتقال کی خبر ریاستی وزیرِ اعلیٰ زورمتھنگا نے ٹوئٹر پر دی اور دکھ کا اظہار کیا جس کے بعد سوشل میڈیا اور میڈیا ان کی خبریں دینا شروع کیں.
Comments are closed.