پی ایس ایل میں آج مزید2میچز کھیلے جائیں گے


دبئی ( زمینی حقائق ڈاٹ کام ) کوئٹہ گلیڈی کی پشاور زلمی کے ہاتھوں شکست کے بعد آج پاکستان سپرلیگ کے چھٹے ایڈیشن میں مزید دو میچز کھیلے جائیں گے۔

شیخ زید اسٹیڈیم میں آج پہلا میچ لاہور قلندرز اور اسلام آباد یونائیٹڈ کے درمیان پاکستانی وقت کے مطابق شام 6 بجے کھیلا جائے گا جبکہ دوسرا مقابلہ پشاور زلمی اور ملتان سلطانز کے درمیان رات11 بجے ہوگا۔

اب تک پوائنٹس ٹیبل پر لاہور قلندرز سرفہرست ہے، اسلام آباد یونائیٹڈ کو ہراکر قلندرز اپنی پوزیشن مزید مستحکم کرنے کا خواہاں ہیں، یونائیٹڈز نے آج کا میچ جیت لیا تو نمبر ون وہ ہو جائیں گے۔

ملتان سلطانز نے پی ایس ایل کے بقیہ میچز کا آغاز کامیابی کیساتھ کیا تھا، جہاں انہوں نے دفاعی چیمپئن کراچی کنگز کو ہرا کر دو اہم پوائنٹس حاصل کئے تھے، اس کے باوجود ملتان کو پلے آف مرحلے میں جانے کیلئے مزید کامیابیاں درکار ہیں۔

پشاور زلمی سات میں سے چارمیچ جیت چکی ہے تاہم ملتان سلطان کی شروعات دیکھ کر لگتاہے آج کا میچ دلچسپ ہو گا کیونکہ رضوان کی زیر قیادت ملتان سلطانز کی ٹیم پہلے سے زیادہ فعال ہو گئی ہے۔

Comments are closed.