جاوید خٹک نے پی ایچ ڈی مقالہ کا کامیابی سے دفاع کر لیا
اسلام آباد (اے پی پی) ریڈیو پاکستان اسلام آباد کے ڈپٹی کنٹرولر نیوز جاوید احمد خٹک نے بین الاقوامی میڈیا میں دہشت گردی کے خلاف جنگ میں پاکستان کے کردار کی تصویر کشی کے موضوع پر اپنے پی ایچ ڈی مقالہ کا کامیابی کے ساتھ دفاع کر لیا ہے.
اپنے پی ایچ ڈی مقالہ کے سلسلے میں انھوں نے نیویارک ٹائمز ، واشنگٹن پوسٹ اور دی ٹیلیگراف (2011-2015) کے ایڈیٹوریل کا تجزیہ کیا ہے۔
ڈیپارٹمنٹ آئی آر فیکلٹی سوشل سائنسز بین الاقوامی اسلامی یونیورسٹی کے ڈاکٹر منظور خان آفریدی ان کے سپروائزر اور ڈاکٹر شبیر خٹک معاون سپر وائزر تھے.
ایکسٹرنل ایگزامینرز میں پروفیسر ڈاکٹر سراج ایچ او ڈی فیکلٹی آف میڈیا اسٹڈیز بحریہ یونیورسٹی اسلام آباد اور پروفیسر ڈاکٹر شاہین فیکلٹی آف آئی آر نیشنل ڈیفنس یونیورسٹی اسلام آباد شامل تھے.
ڈاکٹر جاوید خٹک اس وقت ریڈیو پاکستان اسلام آباد میں ڈپٹی کنٹرولر نیوز کے طور پر فرائض انجام دے رہے ہیں.
Comments are closed.