وزیراعلیٰ عثمان بزدار کا ہیلی کاپٹر خطرناک آندھی کی زد میں آگیا


لاہور( ویب ڈیسک) وزیر اعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار کا ہیلی کاپٹر اچانک آندھی کی زد میں آگیا جسے ہنگامی طور بحفاظت لینڈ کر لیا گیا۔

رپورٹ کے مطابق عثمان بزدار اسلام آباد سے واپس لاہور آرہے تھے تاہم اس سے پہلے کہ وہ صوبائی دارلحکومت پہنچتے ان کے ہیلی کاپٹر کا اچانک آندھی سے سامنا ہو گیا۔

لاہور پولیس کی طرف سے تصدیق کی گئی ہے کہ آندھی کے باعث عثمان بزدار کے ہیلی کاپٹر کو گڑھی شاہوکے قریب ریلوے اسٹیڈیم میں ہنگامی لینڈنگ کرنا پڑی ہے۔

ریلوے سٹیڈیم میں ہنگامی لینڈنگ کے بعد وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار ایوان وزیراعلیٰ کے لیے روانہ ہوگئے تاہم اس دوران کوئی ناخوشگوار پیش نہیں آیا۔

بتایا جاتاہے کہ وزیراعلیٰ کے ہیلی کاپٹر نے اولڈ ایئرپورٹ پر لینڈ کرنا تھی تاہم خراب موسم کے باعث ریلوے اسٹیڈیم میں ہنگامی لینڈنگ کروائی گی اور اس دوران اچانک ہوا کا دباو خطرناک حد تک بڑھ گیا تھا۔

Comments are closed.