ملتان سلطانز نے کراچی کنگز کو12رنز سے ٹھکانے لگا دیا


ابوظہبی ( زمینی حقائق ڈاٹ کام)پاکستان سپر لیگ 6 کے 16ویں میچ میں ملتان سلطانز نے کراچی کنگز کو 12 رنز سے ٹھکانے لگا دیا، بابراعظم کی مزاحمتی اننگز کراچی کنگزکراچی کوشکست سے نہ بچا سکی،کپتان عماد وسیم ہمیشہ کی طرح وکٹ پر آئے اور واپس چلے گئے ۔

ابوظبی میں کھیلے گئے میچ میں کراچی کنگز نے ٹاس جیت کر ملتان سلطانز کو بیٹنگ کی دعوت دی، جس نے 5 وکٹ پر 176رنز جیتنے کیلئے ہدف دیا کپتان رضوان سمیت تمام کھلاڑیوں نے اپنا حصہ ڈالا۔

ملتان سلطانز کی طرف سے ریلی روسو 44، صہیب مقصود 31، محمد رضوان 29، شمرون 7 اور رحمٰن اللہ گُر باز 3 رنز بناکر آوٹ ہوئے جب کہ خوشدل خان 44 اور سہیل تنویر 14 رنز بنا کر ناقابل شکست رہے۔

کراچی کنگز کی طرف سے پریرا نے 2، وقاص مقصود اور عماد وسیم نے 1،1 وکٹ حاصل کی،ہدف کے تعاقب میں کراچی کنگز نے شرجیل خان اور بابراعظم نے اننگز کا آغاز کیا، 14 رنز پر پہلی وکٹ گری۔

شرجیل خان کے 4 رنز پر آوٹ ہونے کے بعد کھلاڑیوں کا ایک اینڈ سے آوٹ ہونے کا سلسلہ وقفے وقفے سے جاری رہا،مارٹن گپٹل 11، نجیب اللّٰہ زردان 11بناکر آوٹ ہوئے۔

دوسری اینڈ سے بابر اعظم نے 65 گیندوں پر 85 رنز کی ناقابل شکست اننگز کھیلی ان کے ساتھ والٹن 35 رنز کے ساتھ نمایاں اسکورر رہے تاہم بابراعظم آخری دو اوورز میں نان سٹرائیکر اینڈ پر وکٹیں گرتے دیکھتے رہے۔

کپتان عماد وسیم وکٹ پر آئے اور حسب سابق آوٹ ہو کر فوری چلتے بنے، کراچی کنگز نے مقررہ 20 اوورز میں 7 وکٹ پر 164رنز ہی بناسکی، عمران طاہر نے 3 جبکہ سہیل تنویر نے 2 کھلاڑیوں کو آوٹ کیا،ملتان سلطانز کے رئلی روسو مین آف دی میچ قرار پائے۔

Comments are closed.