ہری پور، 2 ٹریفک حادثات میں 5 افراد جاں بحق، 4 زخمی
ہری پور(یاورحیات)ہری پور میں ٹریفک کے دو حادثات میں شوہر بیوی سمیت 5 افراد جاں بحق اور 4 زخمی ہوگئے.
ذرائع کے مطابق پنیاں بائی پاس پر تیز رفتاررکشہ بے قابو ہوکر الٹ گیاجس کے نتیجے میں ایک ہی خاندان کے تین جاں بحق ہوگئے.
مرنے والوں میں میاں بیوی بچہ شامل ہیں جبکہ تین افراد زخمی ہوگےحادثہ رکشہ کا ٹائر پھٹنے کی وجہ سے پیش آیا دوسرے حادثہ میں جبار چوک موٹر سائیکل اور سیمنٹ ٹرالہ گاڑی میں تصادم ہوا.
دونوں نوجوان موٹر سائیکل سوار گاڑی کے نیچے آکر دم توڑ گے، اطلاعات کے مطابق خان پور سے ناملوم شخص کی لاش برآمد ہوئی ہے جس کی شناخت تاحال نہیں ہوسکی ہے.
پولیس نےخان پور سے نامعلوم شخص کی لاش برآمد کی بعدازاں لاشوں اور زخمیوں کو ہسپتال منتقل کر دیا گیا پولیس نے مقدمات درج کرکے مزید تحقیقات شروع کردی ہیں.
Comments are closed.