دادا نے مبینہ جنسی زیادتی کے بعد 17 سالہ پوتی کو قتل کر دیا
ہری پور(یاورحیات)17 سالہ پوتی کو مبینہ طور جنسی زیادتی کے بعدقتل اور لاش ویرانے سے ملنے کے بعد مقتولہ کے دادا نے اعتراف جرم کرلیا.
ذرائع کےمطابق نواحی علاقہ بیڑ کی حدود گائوں کنی کوٹ میں دادا نے پوتی کو مبینہ جنسی زیادتی کے بعد قتل کر کے لاش پہاڑوں میں پھینک دی تھی مقتول لڑکی کی والدہ نے گمشدگی کی رپورٹ درج کروارکھی تھی.
پولیس نے گذشتہ روز اطلاع پر 17 سالہ نوجوان دوشیزہ انعم کی تشدد زدہ لاش برآمد کرلی پولیس کے مطابق مقتولہ انعم ولد سلیم کنی کوٹ کی رہائشی تھی جس کی لاش قریبی ویران علاقہ سے ملی ہے.
لاش کو پوسٹ مارٹم کے لیے ہسپتال منتقل کردیا ہے ادھرلڑکی کی والدہ نے میڈیا سے گفتگو کے دوران الزام عائد کیا ہے کہ مقتولہ کو اس کا دادا یاسین کچھ روز قبل اپنے گھر کنی کوٹ لایا تھا.
کل مقتولہ نے واپس اپنے گھر جانا تھالڑکی کی والدہ کے مطابق جب اس نے اپنے سسر یاسین سے اپنی بیٹی کا پوچھا تو اس نے لاعلمی کا اظہار کیا.
مقتولہ انعم کی والدہ نے اپنے سسر یاسین پر الزام لگایا کہ یاسین نے اس کی بیٹی کے ساتھ مبینہ جنسی تشدد کیا اور اپنا جرم چھپانے کی خاطر انعم کو قتل کرکے لاش کو چھپانے کی کوشش کی ہے.
پولیس نے لاش کی اطلاع پاکر مقتولہ انعم کی لاش کو ہریپور ٹراما سنٹر منتقل کیاتو اس کا دادا یاسین بھی ساتھ تھاانعم کی والدہ کے پولیس کو دیے گے بیان کے بعدپولیس نے مقتولہ کے دادا یاسین کو گرفتار کرلیا.
پولیس نے تفتیش شروع کی تو ملزم یاسین نے پولیس کو بتایا کہ میری پوتی کے کسی لڑکے سے مبینہ ناجائز مراسم تھے۔یہ کل اس سے فون پر بات کر رہی تھی جس میں یہ گھر سے بھاگنے کا پروگرام بنا رہی تھی.
ملزم یاسین کے مطابق اسے اس بات کا رنج تھا جس پرپوتی کوقتل کر دیا، ایس پی انوسٹی گیشن ہریپور مجیب الرحمان کے مطابق ملزم یاسین نے اعتراف جرم کرلیا ہے.
ہری پور : مبینہ جنسی زیادتی کے بعد دادا کے ہاتھوں قتل ہونے والی17 سالہ مقتولہ انعم کی والدہ میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے. pic.twitter.com/cHnASCl8DY
— Mehboob ur Rehman Tanoli (@MehboobTanoli) June 7, 2021
مقتولہ کے جسم پر تشدد کے نشانات بھی موجودہیں جس سے ثابت ہوتا ہے کہ مقتولہ کو تشدد کے بعد ہی قتل کیا گیا ہےاور لاش کو ویرانے میں پھینک دیا گیا ہے.
تاہم قتل غیرت کے نام پر ہے یا جنسی زیادتی کو چھپانے کے لیے اس اس کا فیصلہ پوسٹ مارٹم اور میڈیکل رپورٹ آنے کے بعد ہی ہوگاملزم دادا یاسین سے مزید تفتیش بھی کی جارہی ہے.
Comments are closed.