حکومت نے میٹر ک اور ایف اے امتحانات کی تاریخ دوبارہ بدل دی
اسلام آباد(زمینی حقائق ڈاٹ کام) حکومت نے میٹرک اور ایف اے کے امتحانات مزید لٹکا دیئے وفاقی وزیر تعلیم شفقت محمود نے بتایا ہے کہ امتحات میں صرف اختیاری مضامین کے ہی پیپر لئے جائیں گے ۔
وفاقی وزیر تعلیم نے بین الصوبائی وزرائے تعلیم کے اجلاس کے بعد میڈیا سے گفتگو میں شفقت محمود کا کہنا تھاکہ وزرائے تعلیم کانفرنس میں جتنے فیصلے ہوئے تمام متفقہ ہیں اور پالیسی پر سب عمل کریں گے۔
شفقت محمود نے کہا کہ شفقت محمود کا کہنا تھاکہ فیصلہ کیا ہے کہ اس سال امتحانات ضرور لینے ہیں تاہم نویں اور دسویں کے صرف اختیاری مضامین کے پیپر لے رہے ہیں ۔
وفاقی وزیر تعلیم نے پہلے سے دیئے امتحانی شیڈول کو ملتوی کرنے کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ امتحانات اب 24 جون کے بجائے 10 جولائی سے ہوں جبکہ پہلے انٹر اور پھر میٹرک کے پیپر ہوں گے۔
ان کاکہنا تھا کہ تعلیمی ادارے بند کرنا کسی حکومت کیلئے آسان نہیں، تعلیمی اداروں سے متعلق سب صوبوں کی مشاورت سے فیصلے کیے جبکہ وبا کی صورت میں تعلیمی اداروں کو کھولنے کا فیصلہ آسان نہیں ہوتا۔
انھوں نے کہا 9 ویں اور دسویں جماعت کا امتحان اختیاری مضامین اور ریاضی میں ہوگا جبکہ گیارہویں اور بارہویں جماعت کا امتحان بھی صرف اختیاری مضامین میں ہوگا۔
واضح رہے حکومتی اعلان میں کہیں بھی اس بات کاذکر نہیں ہے امتحانات4مہینے لیٹ کرنے اور سال بھر کلاسز نہ ہونے کے باوجود بھی والدین جو فیسیں دے رہے ہیں یا تعلیمی ادارے وصول کررہے ہیں اس کا ذمہ دار کون ہے؟
نئے شیڈول کے اعلان کے ساتھ ہی حکومت نے ایک مہینے کی مزید فیسیں والدین کے کھاتے میں ڈال دی ہیں اور اب جولائی کی فیس بھی سکول و کالجز کو ادا کر نا پڑیں گے وزیر تعلیم نے اس پر کوئی بات تک نہیں کی۔
شفقت محمود کا کہنا تھا کہ طلباء کی کورس ورک پورا نہ ہونے کی شکایت درست ہے، اس لئے فیصلہ کیا ہے کہ نویں اور دسویں کے طلبا کی آسانی کے لئے صرف اختیاری مضامین اور ریاضی کے پیپر دیں گے.
پریکٹیکل و باقی مضامین کے امتحانات نہیں ہوں گے، جب کہ گیارہویں اور بارہویں کے بھی امتحانات صرف اختیاری مضامین میں لئے جائیں گے، جب کہ ستمبر کے تیسرے ہفتے تک تمام امتحانات کے نتائج آجائیں گے۔
Comments are closed.