ڈاکوؤں نے رشتہ داروں کی رہائی کے بدلے2مغوی اہلکار چھوڑ دیئے


راجن پور( ویب ڈیسک) ڈاکوؤں اور پولیس کے درمیان مزاکرات کامیاب ہو نے پر 2 مغوی پولیس اہلکاروں کو چھوڑ دیا گیا۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق پولیس اورڈاکوؤں کے درمیان گزشتہ رات معاملات طے ہوئے تھے جس میں مقامی سرداروں نے سہولت کاری کا کردار ادا کیا اور مغوی پولیس اہلکار بازیاب کرائے گئے۔

رپورٹس میں بتایاگی اہے کہ پولیس نے ڈاکوؤں کے رشتے داروں کو گرفتار کیا ہوا تھا اور ڈاکوؤں کے رشتے داروں کے بدلے مغوی اہلکار بازیاب کیے گئے۔

اس حوالے سے ترجمان پولیس کا کہنا ہے کہ مغوی اہلکاروں کے بدلے ڈاکوؤں کے ساتھی چھوڑنے کی خبروں میں صداقت نہیں، اہلکاروں کوآپریشن کے نتیجے میں بازیاب کرایا گیا ہے۔

ذرائع کے مطابق اس سے قبل لُنڈ گینگ نے پولیس اہلکاروں کی بازیابی کے لیے 20 لاکھ روپے اور اپنے دو ساتھیوں کی رہائی کا مطالبہ کیا تھا جب کہ ڈاکوؤں نے اس کے جواب میں دو پولیس اہلکاروں کو اغوا کیا۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ پہلے مزاکرات ناکام ہوئے کیونکہ پولیس حکام نے پہلے بات چیت کے ذریعے ڈاکوؤں سے اپنے ساتھیوں کی بازیابی کی کوشش کی تھی جس میں ناکامی پر مقامی سرداروں سے رابطہ کیا گیا۔

ذرائع کے مطابق پہلے پولیس نے راجن پور کچے کے علاقے میں 2 پولیس اہلکاروں کی بازیابی کیلئے گرینڈ آپریشن کرنے کا فیصلہ کیا تھا تاہم جانی نقصان سے بچنے کیلئے بات چیت کے زریعے راستہ نکالا گیا۔

Comments are closed.