فقط میرے دل سے اتر جائیے گا، راشد خان کی گنگناتے ویڈیو وائرل
اسلام آباد( سپورٹس ڈیسک) افغان لیگ اسپنر راشدخان نے پاکستانی ڈرامہ کا ٹائٹل سانگ سریلی آواز میں گنگنا کر سب کو حیران کردیا ہے۔
ٹوئٹر پر شیئر ہونے والے اس ویڈیو کلپ میں دیکھا جاسکتاہے کہ ٹی ٹوئنٹی کے نمبر ون باولر راشد خان کتنے انہماک سے ڈوب کر یہ سر لگاتے ہیں اور پتہ بھی نہیں چلتا کہ یہ اصل گلوکار ہیں یا کوئی کرکٹر۔
لیگ اسپنر راشد خان کی یہ ویڈیو سوشل میڈیا پر زیر گردش ہے جس میں وہ پاکستانی ڈرامے کا گانا گنگنا رہے ہیں، فقط میرے دل سے اتر جائیے گا، بچھڑنا بھی ہے تو بچھڑ جائیے گا۔
Rashid Khan singing title song of Drama serial " Mere Pass Tum Ho" 😍.@iamhumayunsaeed pic.twitter.com/5CUuc7p7OD
— Ahmer Najeeb Satti (@ahmersatti90) May 31, 2021
پی ایس ایل میں لاہور قلندرز کی نمائندگی کرنے والے راشد خان نے مداحوں کیلئے پاکستانی ڈرامہ سیریل میرے پاس تم ہو کا گانا گنگنایا جس کے بعد ان کی یہ ویڈیو سوشل میڈیا پر کافی وائرل ہورہی ہے۔
یہ ویڈیو ایک صارف کی جانب سے شیئر کی گئی جب کہ کرکٹر کا یہ پوشیدہ ٹیلنٹ دیکھ کر مداح بھی حیران ہوئے اور انہوں نے راشد کی سریلی آواز کو سراہا ہے جس کے بعد بڑی تعداد یہ ویڈیو شیئر کررہی ہے۔
راشد خان پی ایس ایل کے چھٹے ایڈیشن کے بقیہ میچز میں لاہور قلندر کو دستیاب ہوں گے ، میچز سے قبل انھوں نے اپنا چھپا ٹیلنٹ دکھا کر پاکستان میں اپنے چاہنے والوں کی تعداد میں اضافہ کردیاہے۔
Comments are closed.