چیلسی نے مانچسٹر سٹی کو ہرا کر دوسری بار چیمپئنز لیگ کا ٹائٹل جیت لیا


پورٹو( سپورٹس ڈیسک) مانچسٹر سٹی کا چیمپئنز لیگ جیتنے کا خواب چکنا چور ہو گیا چیلسی ایک بار پھر یورپی فٹبال کا حکمران بن گیا، فائنل ایک صفر سے جیت کر ٹائٹل اپنے نام کرلیا۔

پرتگال کے شہر پورٹو میں کھیلے گئے ٹورنامنٹ کے فیصلہ کن معرکہ میں تیسری بار ایسا ہوا جب چیمپئنز لیگ فائنل میں تیسری مرتبہ دو انگلش کلب آمنے سامنے آئے، مانچسٹر سٹی پہلی بار آگے آنے کی وجہ سے زیادہ پرجوش تھی۔

چیمپئنز لیگ کے فائنل میں مانچسٹر سٹی فائنل کا دباو برداشت نہ کرسکی اور بھر پور کھیل کے باوجو د اسے ایک صفر سے شکست دے کر چیلسی نے دوسری بار ٹائٹل اپنے نام کرلیا۔

یورپی فٹبال پر حکمرانی کا تاج چیلسی کے سرسج گیا، مانچسٹرسٹی کاپہلی بار ٹائٹل جیتنے کا خواب ادھورا رہا اور چیلسی نے مانچسٹر سٹی کو 0-1 ہرا کرچیمپئنزلیگ جیت لی۔

سنسنی خیز میچ کے دوران دونوں ٹیموں کے کھلاڑیوں نے خوب جان ماری تاہم چیلسی کے کائے ہاورٹز نے بیالیسویں منٹ میں فائنل کا واحد گول کیا اور میچ کے اختتام تک مانچسٹر سٹی کے کھلاڑی سر توڑ کوششوں کے باوجود برتری ختم نہ کرسکے۔

واضح رہے کہ چیلسی2012 میں بھی چیمپئنز لیگ ٹرافی اپنے نام کرچکاہے ٹائٹل جیت کرچیلسی کے کھلاڑیوں نے بھرپور انداز میں جشن منایا جس پر تماشائیوں نے بھی ان کا ساتھ دیا۔

میچ کو سولہ ہزارپانچ سوتماشائیوں نے اسٹیڈیم میں بیٹھ کر انجوائے کیا۔ ٹائٹل جیت کرچیلسی کے تمام کھلاڑی ٹرافی کو چومتے اور بھرپور انداز میں جشن مناتے نظر آئے، پورے ٹورنامنٹ میں کھلاڑیوں نے بھر پور محنت کی جس کا صلہ انھیں مل گیا۔

Comments are closed.