چترال، گاڑی حادثہ کے2افراد کو بچا لیاگیا،8کی تلاش جاری


چترال( زمینی حقائق ڈاٹ کام)چترال کی یارخون ویلی میں مسافر گاڑی دریائے یارخون میں جاگری جس میں 8افراد جاں بحق ہو گئے جب کہ 2افراد کو زندہ بچا لیاگیا۔

حادثہ اپر چترال میں رات بارہ بجے کے قریب اس وقت پیش آیا جب ایک لینڈ کروزر گاڑی نمبر 4056 یارخون ژوڑی لشٹ کے مقام پر اوناوچ پل کراس کرتے ہوئے بے قابو ہوکر دریائے یارخون میں جاگری ۔

بتایا جاتاہے کہ اس گاڑی کی ڈرایونگ مغل سکنہ شوشت یارخون کررہا تھا ۔ مقامی پولیس نے تصدیق کی ہے کہ حادثہ کا شکا ر ہونے والی گاڑی کے 8افراد دریا میں بہہ گئے ہیں ۔

دریا میں بہہ کر لاپتہ ہونے والوں میں خواتین بھی شامل ہیں جب کہ دو افراد کو زندہ نکال لیا گیاہے جنکی شناخت حاجی علی ولد حاجی خان سکنہ لون اور محمد ارشاد ولد اللہ داد سکنہ پاک پتن سے ہو ئی ہے۔

گاڑی میں 10افراد سوا ر تھے مقامی پولیس اور علاقے کے لوگ جائے وقوعہ پر دریا کے کنارے تلاش جاری رکھے ہوئے ہیں تاہم ابھی تک کوئی نعش برآمد نہیں ہوئی ہے۔

گاڑی کے حادثہ میں دریا میں گر کر لاپتہ ہونے والے افراد میں اسرار احمد ساکن یخدن۔ زوجہ شہزاد ساکن یخدن۔اعجاز ولی ساکن یوشکست۔ دیدار الدین ساکن کند،زوجہ دیدارالدین ،سلطان ساکن مومن اباد شوست شامل ہیں۔

افتاج ساکن شوست،امید نبی ساکن لشٹ یارخون۔اور مغل ڈرائیورساکن دورزو یارخون بھی لاپتہ ہونے والوں میں شامل ہیں جن کی تلاش کی جارہی ہے۔

رات جس وقت حادثہ پیش آیا اس وقت قریب کسی نے دیکھ کر قریبی مضافات والوں کو خبر دی اسی لئے امدادی سرگرمیوں کے نتیجہ خیز ہونے میں تاخیر ہو رہی ہے کیونکہ لوگوں درست سمت کا تعین کرنے میں مشکلات درپیش ہیں۔

Comments are closed.