حکومت بجلی کی قیمت میں اضافہ نہیں کرے گی، وزیر خزانہ

Shaukat Tarin, financial advisor to Pakistan's prime minister Yousuf Raza Gilani, shows a copy of the Pakistan economic survey 2008-09 during a media briefing in Islamabad on June 11, 2009. Pakistan's economy likely grew two percent in the fiscal year ending June 30, battered by the global recession and a Taliban insurgency, a government official and report said. AFP PHOTO/Farooq NAEEM (Photo by FAROOQ NAEEM / AFP)


اسلام آباد( زمینی حقائق ڈاٹ کام)وزیر خزانہ شوکت ترین نے ایک بار پھر واضح کیاہے کہ حکومت مستقبل میں بجلی کی قیمتوں میں اضافہ نہیں کرے گی۔

وزیر خزانہ شوکت ترین نے ایک بجٹ ویبینار میں گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ وزیراعظم نے معیشت کی بحالی کے لیے بڑے فیصلے کیے، روپے کی قدر میں اضافے کے لیے ترجیحی اقدامات کیے۔

شوکت ترین نے کہا کہ تعمیراتی شعبے سے منسلک چالیس سے زائد صنعتوں کو بھی فعال کیا گیا، معیشت میں بہتری کے ساتھ محصولات میں بھی اضافہ ہوا اور وصولیوں میں بھی۔

انھوں نے کہا کہ کورونا وائرس کے باعث معیشت کی بحالی میں مشکلات آئیں، کورونا وائرس کے باوجود ملک میں تعمیراتی شعبے کا فروغ ممکن بنایا گیا ہے جب کہ دنیا بھر کی معشتیں کورونا وائرس کے باعث نیچے چلی گئیں۔

شوکت ترین کا کہنا تھا کہ پائیدار ترقی کے اہداف کا حصول ہماری ترجیح ہے، اقتصادی بہتری کے لیے معاشی ماہرین سے بھی مشاورت کی گئی ہے تاکہ بہتر ی کیلئے ہر ممکن ہدف حاصل کیا جاسکے۔

وزیر خزانہ نے کہا کہ کسان دوست پالیسیوں کی وجہ سے زراعت کا شعبہ ترقی کی طرف گامزن ہے اور اس میں مزید بہتری کیلئے پیش بندی کی جارہی ہے، ہمارا واحد مقصد پاکستان کی معیشت کو اوپر لے کر جاناہے۔

شوکت ترین نے کہا کہ معیشت کی بہتری ترقی کی بنیادی سیڑھی ہے، زرمبادلہ کے ذخائر میں اضافہ معاشی بہتری کا عکاس ہے اور زرمبادلہ کے ذخائر اب 23بلین ڈالرز سے تجاوز کر چکے ہیں۔

وزیر خزانہ نے کہا ملکی پیداواری صلاحیت میں اضافہ معاشی استحکام میں معاون ثابت ہوگا جبکہ توانائی کے شعبیکی بہتری حکومت کی اولین ترجیح ہے۔

واضح رہے موجودہ وزیر خزانہ شوکت عزیز ملک کے پہلے وزیر خزانہ ہیں جھنوں نے آئی ایم ایف کی پالیسی پر تنقید کی اور اس کے پاکستان پر دباو ڈالنے کو غلط قراردیا یہ بھی کہا تھا کہ ہمیں بجلی کی قیمت بڑھانے کا نہ کہا جائے ۔

Comments are closed.