برطانوی وزیراعظم کی گرل فرینڈ سے شادی، ڈاؤننگ سٹریٹ بھی لاعلم
فوٹو: روئٹرز
لندن( ویب ڈیسک) برطانیہ کے وزیراعظم بورس جانسن نے اپنی گرل فرینڈسے شادی کرلی، ڈاؤننگ سٹریٹ نے فوری طور پر شادی پر ردعمل دینے سے گریز کیا۔
برطانیہ کے مختلف ذرائع ابلاغ کے مطابق برطانوی وزیراعظم بورس جانسن اور کیری سائمنڈ کی شادی ویسٹ منسٹر کے کیتھیڈرل چرچ میں کی ہے جس میں صرف30 افرادشریک ہوئے۔
خبر کی تصدیق اس وقت بھی ہوئی جب ورک اینڈ پینشنز کی سیکریٹری تھیریسے کوفی نے ٹویٹ کرتے ہوئے بورس جانسن اور کیری سائمنڈز کو مبارکباد دی،شمالی آئرلینڈ کی وزیرِ اول آرلین فوسٹر نے بھی ٹوئٹر پر اُنھیں مبارک دی۔
برطانوی خبر رساں ادارے نے دی میل آن سنڈے کاحوالہ دے کر خبر دی ہے کہ اس تقریب میں مختصر نوٹس پر 30 لوگوں کو بلایا گیا تھا جو برطانیہ میں کووڈ پابندیوں کے تحت مہمانوں کی زیادہ سے زیادہ تعداد ہو سکتی ہے۔
رپورٹ کے مطابق فادر ڈینیئل ہمفریز نے یہ شادی کروائی اور اس میں تھوڑی سی تعداد میں چرچ حکام بھی شریک تھے، ڈاوننگ سٹریٹ کے سینیئر اہلکاروں کو بھی اس شادی کا علم نہیں تھا۔
لوگوں سے برطانوی وقت کے مطابق دوپہر ڈیڑھ بجے ویسٹمنسٹر کیتھیڈرل سے چلے جانے کے لیے کہا گیا،اس کے تقریباً آدھے گھنٹے بعد سفید لباس زیب تن کیے ہوئے 33 سالہ کیری سائمنڈز ایک لیموزین میں وہاں پہنچیں تو سب دیکھ کرحیران رہ گئے۔
بعد میں ہفتہ کی رات موسیقاروں کو 10 ڈاؤننگ سٹریٹ سے نکلتے ہوئے دیکھا گیا،یہ میڈیا ہی تھا جس نے سب سے پہلے 2019 میں کیری سائمنڈز اور 56 سالہ بورس جانسن کے رومانوی تعلق کی خبر دی تھی۔
Comments are closed.