اکشے کمار کا پاکستان مخالف نامناسب زبان استعمال کرنے سے انکار
ممبئی (آئی این پی) بھارت کے معروف اداکار اکشے کمار نے پاکستان کے خلاف فلم میں نامناسب زبان استعمال کرنے سے صاف انکار کردیا پھر فلم چھوڑنے کی دھمکی دیدی۔
بھارتی میڈیا کے مطابق ویسے تو اداکار اکشے کمار حب الوطنی پر مبنی فلم بنانے کے لیے انتہائی سنجیدہ ہیں اور اس حوالے سے اکشے متعدد فلمز بھی کرچکے ہیں لیکن اس بار انھوں نے اس کی مخالفت کی۔
فلم، اب تمہارے حوالے وطن ساتھیوں، میں پاکستان کے خلاف نہ صرف نامناسب زبان استعمال کرنے سے انکار کیا بلکہ دھمکی دیتے ہوئے کہا کہ اگر اسکرپٹ سے پاکستان مخالف لائنز ختم نہیں کی گئیں تو میں فلم چھوڑ دوں گا۔
بولی وڈ میں آئے روز پاکستان اور بھارت کے تعلقات پر متعدد فلمز بنتی رہتی ہیں، اور اداکاروں کے زریعے لکھاری غصہ نکالتے اور اپنی جنتا کا دل بہلاتے رہتے ہیں لیکن اس بار انھیں اندر سے مخالفت کا سامنا کرنا پڑا۔
واضح رہے بھارت میں کورونا کے بعد پاکستانیوں کے ردعمل اور بالخصوص کرتار پور راہداری کی افتتاحی تقریب میں بھارتی اداکاروں کے استقبال کے بعد انھیں ان کے ضمیروں نے جھنجھوڑا ہے ۔
اکشے کمارکے علاوہ بھی بھارت کے کئی اداکار پاکستان مخالف فلم سے اجتناب کرنے کا عندیہ دے چکے ہیں کیونکہ انھیں اندازہ ہو گیاہے کہ ایک مخصوص طبقہ صرف نفرت کو ہوا دینے کیلئے ایسے حربے آزماتا ہے۔
Comments are closed.