تعلیمی اداروں کے سٹاف کو ویکسین لگانے کی اجازت مل گئی

اسلام آباد(زمینی حقائق ڈاٹ کام ) این سی او سی نے 18 سال یا اس سے زیادہ عمر کے سرکاری و نجی تعلیمی اداروں کے سٹاف کو ویکسین لگانے کی اجازت دے دی۔

این سی او سی کی جانب سے جاری کردہ مراسلے میں تعلیمی اداروں کے ملازمین کو ہدایت کی ہے کہ اساتذہ اور غیر تدریسی عملہ ( نان ٹیچنگ سٹاف) قریبی ویکسی نیشن سنٹر جاکر کورونا وائرس سے بچاؤکی ویکسین لگوا سکتے ہیں۔

مراسلہ میں کہا گیا ہے کہ اگر انہیں 1166 سے جوابی ایس ایم ایس موصول نہیں ہوا تو بھی وہ قریبی مرکز میں اپنے شناختی کارڈ اور ادارے کے سربراہ کے ریفرنس لیٹر کے ہمراہ جاکرویکسین لگوا سکتے ہیں۔

اسدعمرنے کہا کہ این سی اوسی اجلاس میں 19 سال سے اوپرکے شہریوں کی کورونا ویکسینیشن کا فیصلہ کیا گیا ہے جس کے بعد 19 سال سے زیادہ عمر کے شہری کورونا ویکسین کے لئے رجسٹریشن کررہے ہیں۔

اس سے قبل نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر نے 30 سال اور اس سے زائدکی عمر کے افراد کے لیے کورونا ویکسی نیشن کا اعلان کیا تھا۔

ملک بھر میں 30 سال سے زائد عمرکے افراد کو کورونا ویکسین لگنےکا سلسلہ جاری ہے اور اب 19 سال کی عمر کے افراد کی رجسٹریشن بھی شروع کردی گئی ہے۔

Comments are closed.