صبا قمر نے ملاقاتیوں کیلئے دروازے پر نوٹس چسپاں کردیا


لاہور( ویب ڈیسک) معروف اداکارہ صبا قمر کو خبروں میں ان رہنے کا ہنر خوب آتاہے اب کی بار انھوں نے اپنے دروازے پر لکھا نوٹس انسٹا گرام پر شیئر کیاہے۔

صبا قمر کے کمرے میں داخلے کیلئے ماسک پہننے کی شرط عائد کی گئی ہے اور دروازے پر چسپاں کئے گئے نوٹس میں واضح کردیا گیاہے کہ اگر آپ نے ماسک نہیں پہنا تو اندر نہیں آسکتے۔

یوں تو یہ عام سا نوٹس ہے جو آج کل ہر دفتر اور اہم شخصیات نے بھی آویزاں کررکھا ہوتاہے تاہم صبا قمر نے اس کوانسٹاگرام اسٹوری پر ویڈیو کے ذریعے لوگوں تک پہنچا کر خبر بنا دیاہے۔

saba qamar notice

صبا قمر نے سب کو بتادیا کہ اگر سیٹ پر ان سے ملنا ہے تو ایک بات کا خیال رکھنا ہوگا،ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ صبا قمر کے دروازے پر نوٹس لگا ہوا ہے کہ ماسک نہیں تو انٹری نہیں۔

صبا قمر ہمیشہ کی طرح اپنی کچھ تصاویر بھی انسٹاگرام پر شیئر کیں جب کہ مداحوں کو تو ہمیشہ ان کی تصاویر کانتظار رہتاہے اس لئے انھیں وہ پسند کرتے اور تعریفیں کررہے ہیں۔

کورونا وائرس کی وجہ سے ہر طرف پابندیاں ہیں شوبز پر بھی اس کا اثر پڑا ہے تاہم فنکاروں نے لوگوں میں زندہ رہنے کے نت نئے طریقے ڈھونڈ لئے ہیں اور سب سے بہتر آپشن سوشل میڈیاہے۔

Comments are closed.