ن لیگ کی ملتان میں سوشل میڈیا تنظیمیں تحلیل کر دی گئیں
فوٹو :فائل
اسلام آباد(زمینی حقائق ڈاٹ کام) مسلم لیگ ن پنجاب سوشل میڈیا ٹیم کے ہیڈ کاشف صابر خان نے ملتان ضلع اور سٹی کی ن لیگ سوشل میڈیا تنظیموں کو تحلیل کر دیا ہے.
انہوں نے گزشتہ روز ملتان اور دیگر اضلاع کا دورہ کیا اور سوشل میڈیا تنظیموں کے اراکین سے بھی ملاقاتیں کی تھیں.
ان ملاقاتوں میں ان سے پارٹی امور بارے بات چیت کی گئی بعد میں انہوں نے اپنے ٹیوٹیر پیغام میں کہا ہے کہ نئی تنظیموں کا جلد اعلان کر دیا جائے گا.
ٹوئٹر پیغام میں یا اس حوالے سے سے جاری کردہ نوٹیفکیشن میں تنظیمیں تحلیل کرنے کی وجوہات کا ذکر نہیں کیا گیا تاہم یقیناً اس اقدام کا مقصد کارکردگی پر عدم اطمینان ہی ہے.
ذرائع کے مطابق مسلم لیگ ن کی قیادت بھر پور مزاحمتی سیاست کررہی ہے اور اس حوالے سے سوشل میڈیا ٹیموں سے بھی ایسے ہی فعال کردار کی متقاضی ہے.
Comments are closed.