نجوت سنگھ سدھو کو اپنے گھر کی چھت پر سیاہ پرچم لہرانا پڑ گیا


امرتسر: بھارت کے سابق اوپنر بیٹسمین اور پنجاب کے سیاستدان نجوت سنگھ سدھو نے بھارت کے مزدور کش قوانین کے خلاف اپنے گھر کی چھت پر سیاہ پرچم لگا دیاہے۔

سابق لیجنڈری کھلاڑی نجوت سنگھ سدھو نے بھارت میں کسانوں کیساتھ اظہارِ یکجہتی کرتے ہوئے اپنے گھر کی چھت پر سیاہ پرچم لہرا یاہے اس موقع پر ان کی اہلیہ بھی ان کے ہمراہ موجود تھیں۔

ٹوئٹر پر ایک مختصر ویڈیو شیئر کی ہے جس میں انھوں نے کہا کہ پنجاب کے کسانوں کے ساتھ کئی سالوں سے ظلم ہو رہاہے اور ان کو ان کی محنت کا صلہ نہیں مل رہا۔

نجوت سنگھ سدھو نے کہا کہ پچھلے 20 یا 25 برسوں سے کسان پریشان ہے جس کی وجہ سے پنجاب کے کسانوں کو تحریک چلانا پڑ رہی ہے۔

انہوں نے کہا کہ پنجاب آج ایک ساتھ تین زرعی قوانین کی جنگ لڑرہا ہے،ویڈیو پیغام میں انہوں نے لکھا کہ ہر پنجابی کو کسانوں کی بھرپور حمایت کرنی چاہئے۔

بھارت کے سابق اسٹار کرکٹر نے کہا کہ جب تک تین زرعی قوانین کے خلاف جنگ کامیاب نہیں ہوتی میرے گھر کی چھت پر سیاہ پرچم ان کی مذمت کیلئے لہراتا رہے گا۔

Comments are closed.