پولیس وردی میں 5ڈاکووں کی دلہن سے اجتمائی زیادتی ، دلہا پر تشدد


ملتان : ملتان میں پولیس وردی میں ڈکیتی کی غرض سے گھرمیں گھسنے والے پانچ ڈاکووں نے دلہن سے جنسی زیادتی کی اور اس دوران جب دلہا نے مزاحمت کی تو اس پر بھی تشدد کیا اور لوٹ مار کرکے چلتے بنے ۔

ڈکیتی اور زیادتی کی یہ لرزہ خیزواردات ملتان کی تحصیل شجاع آباد کے ایک شادی والے گھر میں پیش آئی،پولیس نے ملزمان کی گرفتاری کے لیے ٹیمیں بھی تشکیل دی ہیں تاہم کوئی ملزم گرفتار نہیں ہوسکا۔

پولیس کے مطابق متاثرہ خاتون کی میڈیکل رپورٹ میں زیادتی ثابت ہونے کے بعد نامعلوم ملزمان کے خلاف ڈکیتی اور زیادتی کی دفعات کے تحت مقدمہ درج کر لیا گیا ہے ۔

پولیس کی طرف سے اس بات کی تصدیق کی گئی ہے کہ ابتدائی تحقیقات میں ذاتی دشمنی یا پسند کی شادی پر بدلہ لینے کے کوئی شواہد نہی ملے، واقعہ ڈکیتی کے دوران زیادتی کا ہی ہے۔

یہ واردات گزشتہ شب پانچ ڈاکوؤں نے ڈکیتی کی واردت کے دوران دلہا کو تشدد کا نشانہ بنانے کے بعد دلہن کو اجتماعی زیادتی کا نشانہ بنایا تھا۔

ڈاکو دلہا محمد لطیف کے گھر میں داخل ہوئے ، اہل خانہ نے بتایا کہ ڈاکووں نے اہل خانہ کو یرغمال بنا کر 5تولہ سونے کے زیورات اور سوا لاکھ روپے نقدی بھی لوٹ لی اور فرار ہونے میں کامیاب ہو گئے۔

واردات کے حوالے سے اہل خانہ نے یہ بھی انکشاف کیاہے کہ ڈاکوؤں نے پولیس کی وردی پہن رکھی تھی، ڈاکوؤں نے دلہا پر تشدد کیا اور دلہن سے زیادتی کی، محمد لطیف کی کل ہی شادی ہوئی تھی۔

واردات اور میڈیا پر رپورٹس چل جانے کے بعد سی پی او ملتان منیر مسعود کی طرف سے دعویٰ کیاگیاہے کہ ملزمان کو جلد گرفتار کر کے کیفر کردار تک پہنچایا جائے گا۔

Comments are closed.