کل سے 19 سال سے زائد عمر والوں کی ویکسینیشن کیلئے رجسٹریشن شروع
اسلام آباد: وفاقی وزیرمنصوبہ بندی اسد عمر نے کہا ہے کہ 19 سال سے زیادہ عمرکے شہریوں کی کورونا ویکسینیشن کے لئے کل سے رجسٹریشن شروع کی جائے گی۔
وفاقی وزیرمنصوبہ بندی اسد عمرنے ٹوئٹر پر جاری بیان میں کہا کہ کل سے کورونا ویکسین کیلئے پوری قوم کی رجسٹریشن شروع ہوجائے گی۔
اسدعمرنے کہا کہ این سی اوسی اجلاس میں 19 سال سے اوپرکے شہریوں کی کورونا ویکسینیشن کا فیصلہ کیا گیا ہے جس کے بعد 19 سال سے زیادہ عمر کے شہری کل سے کورونا ویکسین کے لئے رجسٹریشن کرائیں۔
اس سے قبل نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر نے 30 سال اور اس سے زائدکی عمر کے افراد کے لیے کورونا ویکسی نیشن کا اعلان کیا تھا۔
ملک بھر میں 30 سال سے زائد عمرکے افراد کو کورونا ویکسین لگنےکا سلسلہ جاری ہے اور اب 19 سال کی عمر کے افراد کی رجسٹریشن بھی شروع کردی گئی ہے۔
Comments are closed.