امریکی وزیر دفاع کا آرمی چیف سے ٹیلی فونک رابطہ
واشنگٹن(ویب ڈیسک) امریکی وزیر دفاع کا آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ سے ٹیلیفونک رابطہ ہوا ہے جس میں موجودہ صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا.
غیر ملکی نشریاتی ادارے کے مطابق پینٹاگون کے جاری کردہ اعلامیہ میں کہا گیا ہے کہ امریکی وزیر دفاع کی جنرل قمر باجوہ سے گفتگو بہت مفید رہی.
امریکی وزیر دفاع نے افغان امن عمل میں پاکستان کے کردار کو سراہا. پینٹاگون کے مطابق امریکی وزیر دفاع نے پاک امریکہ تعلقات کو فروغ دینے کی خواہش کا اظہار کیا.
Today I had the chance to speak with Pakistan’s Chief of Army Staff General Qamar Javed Bajwa. I reiterated my appreciation for the U.S. – Pakistan relationship and my desire to continue to work together to further regional security and stability. pic.twitter.com/wYq3oLaiNZ
— Secretary of Defense Lloyd J. Austin III (@SecDef) May 24, 2021
اردو پوائنٹ کے مطابق امریکی وزارت دفاع کا کہنا ہے کہ افغانستان سے فوج انخلا کے بعد ہوائی اڈوں کے لیے مختلف ملکوں سے بات چیت ہو رہی ہے اور افغانستان میں نگرانی کے لیے مختلف آپشنز پر غور ہو رہا ہے.
Comments are closed.