قائداعظم کے زیر استعمال رہنے والا تاریخی والٹن ائیرپورٹ بند کر دیا گیا
لاہور(زمینی حقائق ڈاٹ کام) لاہور کا تاریخی والٹن ائیرپورٹ ہمیشہ کیلئے بند کر دیا گیا ہے اور اس کے ساتھ ائیرپورٹ پر فلائنگ کلبز کو تمام طیارے گراؤنڈ کرنےکی ہدایت کردی گئی ہے.
لاہور کا 103 سالہ قدیم اور تاریخی والٹن ائیرپورٹ اور فلائنگ کلب گزشتہ ماہ بند کردیا گیا تھاوفاقی کابینہ نے والٹن ائیرپورٹ بند کرنے کی منظوری دی تھی.
پاکستان کے قدیم ترین والٹن ائیرپورٹ کو گزشتہ روز 25 مئی کو ہمیشہ کیلئے بند کیا گیا۔ سول ایوی ایشن اتھارٹی کے حکم نامہ کے مطابق آج سے والٹن ائیرپورٹ ہر طرح کے آپریشنز کیلئے بند کر دیا جائے گا۔
ائیرپورٹ پر فلائنگ کلبز کو تمام طیارے گراؤنڈ کرنےکی ہدایت کردی گئی، جبکہ تربیتی پروازیں عارضی طور پر علامہ اقبال ائیرپورٹ منتقل کی جائیں گی۔
بتایا گیا ہے کہ والٹن ائیرپورٹ کو لاہور سے باہر منتقل کیا جائے گا۔ سول ایوی ایشن اتھارٹی کی جانب سے ملک کے دوسرے بڑے شہر لاہور میں ایک نیا ائیرپورٹ تعمیر کرنے کی تیاریاں شروع کر دی گئی ہیں۔
یہ بھی بتایا گیا ہے کہ والٹن ائیرپورٹ کی بندش کے بعد مریدکے کے علاقے میں نیا ائیرپورٹ تعمیر کیا جائے گا جس کے بعد نئے فلائنگ کلب کو نئے ائرپورٹ منتقل کیا جائے گا۔
Pakistan Civil Aviation Authority (CAA) has invited bids for the construction of a completely new aerodrome for General Aviation aircraft at Muridke near Lahore.
— Pakistan Aviation News (@avpak3) May 18, 2021
The new aerodrome will replace Walton Aerodrome in Lahore.
Details here: https://t.co/NU27KhW2Aj pic.twitter.com/LWeQ0YGXNy
مریدکے میں ائیرپورٹ کی تعمیر کیلئے سول ایوی ایشن اتھارٹی نے بولیاں طلب کر لی ہیں ٹینڈر کا عمل مکمل ہونے کے بعد ائیرپورٹ کی تعمیر کا جلد آغاز ہو جائے گا۔
والٹن ائیرپورٹ کی جگہ کو بزنس حب میں تبدیل کیا جائے گا ۔ والٹن ائیرپورٹ لاہور شہر کیلئے تاریخی اہمیت کا حامل تھا۔ 1962ء تک والٹن ائیرپورٹ لاہور کا پہلا سویلین ائیرپورٹ تھا.
جب کہ بانی پاکستان قائداعظم محمد علی جناح بھی والٹن ائیرپورٹ استعمال کیا کرتے تھےوالٹن ائیرپورٹ ایک سو تین سالہ پرانا اور تاریخی ائیرپورٹ تھا۔
جنگ عظیم دوئم میں والٹن ائیرپورٹ جو بطور بیس استعمال کیا گیا تھالاہور کا والٹن ائیر پورٹ پاکستان نہیں بلکہ جنوبی ایشیا کی ہوا بازی کی تاریخ میں تاریخی اہمیت کا حامل تھا۔
ماضی میں یہ صوبائی دارالحکومت لاہور کا مرکزی ائیرپورٹ تھا تاہم لاہور انٹرنیشنل ائیر پورٹ کی تعمیر کے بعد 1961ء میں والٹن ائیر پورٹ کو جنرل ایوی ایشن کے لیے معین ہوائی اڈے میں تبدیل کیا گیا۔
پنجاب حکومت نے کچھ عرصہ قبل ہی لاہورکا 103سال پرانا تاریخی والٹن ائیر پورٹ ختم کر کے بزنس حب بنانے کا فیصلہ کیا تھا۔
گلبرگ، ماڈل ٹاﺅن اور فیروز پور روڈ کا سنگم، لاہور کا والٹن ائیرپورٹ جس کا رقبہ 1200 کنال سے زائد ہے اور یہاں سینکڑوں چھوٹے بڑے درختوں کا ایک چھوٹا سا مصنوعی جنگل آباد ہے.
والٹن ائیرپورٹ کی جگہ بزنس حب بنانے کے لیے اعلٰی سطح کی کمیٹی نے کام شروع کر دیا ہے اور ارد گرد 10 ایکڑ اراضی پر واقع 7 نرسریاں بھی ختم کر دی گئی ہیں۔
والٹن ائیرپورٹ لاہور کا تاریخی ائیرپورٹ ہونے کے ساتھ فلائنگ کلب بھی تھا، غیر ملکیوں سمیت ملک کے ہزاروں پائلٹ یہاں سے تربیت حاصل کر چکے ہیں۔
Comments are closed.