شعیب ملک اور محمد عامرکا کریبین پریمیئر لیگ سے معاہدہ ہو گیا
فوٹو: فائل
جمیکا : سابق کپتان اور اسٹار آل راونڈ ر شعیب ملک اور ریٹائرمنٹ لینے والے فاسٹ باولر محمد عامر کا پاکستانی کرکٹرز شعیب ملک اور محمد عامر کا کریبین پریمیئر لیگ (سی پی ایل) سے معاہدہ ہوگیا۔
کریبین پریمیئر لیگ میں محمد عامر بارباڈوس ٹرائیڈینٹس جبکہ شعیب ملک کی گیانا ایمیزون واریئرز میں واپسی ہوئی ہے،کریبین پریمیئر لیگ کے میچز اگست میں شروع ہوں گے۔
سی پی ایل میں دیگر کھلاڑیوں کی شمولیت کے لیے پلیئرز ڈرافٹ 28 مئی کو ہوں گے جس میں امکان ہے پاکستان سے مزید کھلاڑیوں کو بھی لیاجائے گا۔
شعیب ملک گزشتہ دو سیریز میں پاکستان ٹیم کیلئے سلیکٹ نہ ہونے کے باعث ان دنوں شوبز کی خبروں میں ہیں اور کبھی جم میں سخت پریکٹس کرتے نظر آتے ہیں۔
دوسری جانب محمد عامر پاکستان کرکٹ ٹیم کی انتظامیہ سے دلبرداشتہ ہو کر ریٹائرمنٹ کااعلان کر چکے ہیں اور ان کی انگلینڈ کی طرف سے کرکٹ کھیلنے کی خواہش کے بارے میں خبریں گردش میں ہیں۔
شعیب ملک یو ں تو بگ باش سمیت تقریباً تمام ہی ممالک کی لیگز میں حصہ لے چکے ہیں مگر کریبین پریمیئر لیگ میں وہ دو مرتبہ بہترین بلے بازی کے باعث نمایاں رہے ہیں اور ویسٹ انڈینزشائقین کے پسندیدہ کھلاڑی ہیں۔
Comments are closed.