ایرانی صدارتی انتخابات، احمدی نژاد اور علی لاریجانی کے کاغذات نامزدگی مسترد


تہران(ویب ڈیسک)ایران کے صدارتی انتخابات میں حیرت انگیز طور پر سابق ایران اسپیکر علی لاریجانی اور سابق صدر محمود احمدی نژاد کے کاغذات نامزدگی مسترد کردیئے گئے ہیں۔

ایران کے تیرہویں صدارتی انتخابات 18جون کو ہونے ہیں صدارتی انتخاب کیلئے 590 امیدواروں نیکاغذات جمع کرائے کرائے تھے ایران کی ان دو اہم شخصیات بھی ان میں شامل تھیں۔

غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق امیدواروں کی حتمی فہرست جاری کردی گئی۔ تہران سے عرب میڈیا کے مطابق ایران کے جنرل الیکشن آفس نے7 امیدواروں کے کاغذات نامزدگی کی منظوری دے دی۔

سابق اسپیکر علی لاریجانی اور موجودہ نائب صدر اسحاق جہانگیری کے کاغذات نامزدگی مسترد ہوگئے ہیں۔ جبکہ سابق صدر محمود احمدی نژاد کو بھی صدارتی انتخاب میں شامل ہونیکی اجازت نہیں دی گئی۔

جنرل الیکشن آفس کی جانب سے جاری حتمی فہرست میں رکن پارلمنٹ علی رضا زاکانی، ایرانی ایکسپیڈیسی کونسل کے ممبر سعید جلیلی، ایرانی عدلیہ کے سربراہ سید ابراہیم رئیسی، ایکسپیڈیسی ڈسرنسمنٹ کونسل کے سیکرٹری محسن رضائی شامل ہیں۔

سابق نائب صدر محسن مہر علیزادہ، سینٹرل بینک کے سربراہ عبدالناصر ہمتی اور پارلیمنٹ کے ڈپٹی اسپیکر امیر حسین قاضی زادہ ہاشمی کے نام بھی مقابلہ کرنے والوں کا حصہ ہیں۔

آئینی ماہرین نے صدارتی امیدواروں کی منظوری اور زیادہ تر نام مسترد کئے جانے کے حوالے سے بتایا ہے کہ ایرانی آئین کے مطابق 12رکنی نگہبان شورٰی صدارتی امیدواروں کا چناو کرتی ہے۔

Comments are closed.