ریکوڈک کیس، فیصلہ پاکستان کے حق میں آگیا، منجمد اثاثے بحال

فوٹو :فائل

اسلام آباد: مشہور ریکوڈک مقدمہ میں برٹش ورجن آئی لینڈ کی ہائی کورٹ نے پاکستان کے حق میں فیصلہ سنادیا، عدالت نے پی آئی اے کے منجمد اثاثے بحال کردیے.

برٹش ورجن آئی لینڈ ہائی کورٹ کے اس بڑے فیصلے کے بعد پاکستان واپس ملنے والے اثاثوں میں روز ویلٹ ہوٹل نیویارک اور سکرائب ہوٹل پیرس شامل ہیں۔

برٹش ورجن آئی لینڈ ہائی کورٹ نے ٹیتھان کمپنی کی جانب سے پرانے فیصلے پر عمل درآمد کی درخواست خارج کر دی اور کیس میں پی آئی اے کے خلاف پہلے سے دئیے گئے تمام احکامات کو منسوخ کر دئیے ہیں.

عدالت نے پی آئی اے کے اثاثے منجمد کرنے کا حکم منسوخ کردیا ہے عدالت نے ٹیتھان کاپر کمپنی کو پاکستان کے خلاف قانونی چارہ جوئی پر ہونے والے اخراجات بھی ادا کرنے کا حکم دیا ہے.

روز ویلٹ ہوٹل نیویارک

ٹیتھان کمپنی فیصلے کے خلاف انٹرا کورٹ اپیل دائر کر نے کا حق حاصل ہے،فیصلہ سے متعلق اٹارنی جنرل خالد جاوید خان نے بتایا کہ عدالت نے اثاثے منجمد کرنے کے احکامات ٹیتھیان کاپر کمپنی کی درخواست پر دئیے تھے.

انھوں نے بتایا کہ اب ریکوڈک کیس میں پی آئی اے کے خلاف پہلے سے دئیے گئے تمام احکامات کو عدالت نے منسوخ کردیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ فیصلے کے بعد روزویلٹ ہوٹل، نیویارک اور سکرائب ہوٹل پیرس بھی واپس پاکستان کو مل گئے ہیں اور اب مقدمے کے اخراجات بھی ٹی سی سی کو برداشت کرنا ہوں گے۔

انہوں نے کہا کہ ٹی سی سی (ٹیتھیان کاپر کمپنی ) کو فیصلے کے خلاف اپیل کی اجازت دی گئی جو کہ عام بات ہے تاہم فیصلہ پاکستان کے حق میں آیا ہے۔

حکمران عمران جیسا ہو تو ملکی وقار بحال ہوتاہے، بابراعوان


مشیر پارلیمانی امور بابر اعوان نے برٹش ورجن آئی لینڈ کیس کا فیصلہ پاکستان کے حق میں ہونے پر کہا ہے کہ عمران خان نے پاکستان کے لیے بڑا کیس جیت لیا ہے۔

عدالتی فیصلے پر ایک بیان میں بابر اعوان نے کہا کہ برٹش ورجن آئی لینڈ ہائی کورٹ نے روز ویلٹ اور اسکرائب ہوٹل پاکستان کو واپس کر دبئے ہیں۔

بابر اعوان نے کہاکہ پی آئی اے کے منجمد اثاثے بحال ہوگئے ہیں، ٹیتھان کا مقدمہ خارج ہوگیا ہے،انھوں نے یہ بھی کہا کہ حکمران عمران خان جیسا ہو تو ملک کا وقار اسی طرح بحال ہوتا ہے۔

Comments are closed.