افغان سرزمین کا پاکستان کیخلاف استعمال روکا جائے، کور کمانڈرز
راولپنڈی : آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کی زیرصدارت کورکمانڈرز کانفرنس میں افغانستان کراس بارڈ پر بڑھتے فائرنگ کے واقعات کا سختی سے نوٹس لیتے ہوئے شرکاء نے کہا افغانستان میں دہشت گردگروپ سراٹھارہے ہیں، افغان سرزمین پاکستان کیخلاف استعمال ہونے سے روکا جائے۔
ڈائریکٹر جنرل میجر جنرل بابر افتخار کی طرف سے ٹوئٹر پر جاری اعلامیہ میں بتایا کہ آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کی زیرصدارت کورکمانڈرز کانفرنس ہوئی ، کانفرنس میں عالمی،علاقائی،مقامی سیکیورٹی صورتحال پرتبادلہ خیال کیا گیا۔
کور کمانڈرز کانفرنس میں ایل اوسی ،ورکنگ باؤنڈری،پاک افغان بارڈرصورتحال پر بھی غور کیا گیا،ڈی جی آئی ایس پی آر کے مطابقاجلاس میں ملک کودرپیش چیلنجزاورآپریشنل تیاریوں پر بھی غور کیا گیا۔
…hard earned peace to bring enduring stability. COAS appreciated formations for all out support to civil administration amidst ongoing third wave of COVID-19 that has contributed in bringing significant reduction in spread of the pandemic & controlling its adverse effects (6/6)
— DG ISPR (@OfficialDGISPR) May 25, 2021
آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے پاک فوج کی آپریشنل تیاریوں پراظہار اطمینان کیا،کورکمانڈرز کانفرنس میں افغان امن عمل میں پیشرفت اور اس کے بارڈر پراثرات پر بھی غور کیا گیا۔
شرکا نے علاقائی امن واستحکام کیفروغ کیلئے مکمل تعاون کے عزم کا اعادہ کرتے ہوئے افغانستان کراس بارڈسے بڑھتے فائرنگ کے واقعات کاسختی سے نوٹس لیا۔
شرکاء نے کہا افغانستان میں دہشت گردگروپ سراٹھارہے ہیں، افغان سرزمین پاکستان کیخلاف استعمال ہونے سے روکاجائے ، علاقائی سیکیورٹی صورتحال میں مؤثربارڈرکنٹرول منیجمنٹ ضروری ہے۔
ڈی جی آئی ایس پی آر نے کہا پاکستان نے بارڈرکنٹرول مینجمنٹ کیلئے مؤثراقدامات کررکھے ہیں، افغانستان بھی بہترمینجمنٹ کیلئے ضروری اقدامات کئے جائیں۔
CCC chaired by #COAS General Qamar Javed Bajwa held at GHQ. The participants took comprehensive review of global, regional & domestic security environment with particular focus on situation along borders especially LOC / Working Boundary & Pak-Afghan Border (1/6) pic.twitter.com/yG5ZjXE0rU
— DG ISPR (@OfficialDGISPR) May 25, 2021
میجر جنرل بابر افتخار کا کہنا تھا کہ ضم قبائلی اضلاع،بلوچستان میں سماجی واقتصادی اقدامات پربھی گفتگو ہوئی ، سماجی واقتصادی ترقی سیامن کومزید تقویت ملے گی۔
آرمی چیف نے کورونا تیسری لہرمیں سول انتظامیہ کی بھرپورمددپرفارمیشنزکیکردارکوسراہا اور کہا فارمیشنزکیتعاون سے وبا کے پھیلاؤ کے روک تھام میں مددملی۔
Comments are closed.