لالہ اپنی انجری پر افسردہ، مداحوں کیلئے پیغام جاری کردیا


اسلام آباد( سپورٹس ڈیسک) شاہد آفریدی کی سپرلیگ کے چھٹے ایڈیشن کے بقیہ میچز سے علیحدگی سے جہاں شائقین کو مایوسی ہوئی ہے وہاں لالہ شاہد آفریدی بھی انجری پر بہت افسردہ ہیں۔

سابق کپتان شاہد آفریدی نے کمر میں ہونے والی انجری کے حوالے سے ٹوئٹر پربیان میں کہاہے کہ میں میچز کیلئے بھرپور ٹریننگ اور محنت کررہا تھا لیکن اس انجری نے میرے دل کو توڑ دیا ہے۔

ملتان سلطانز کی نمائندگی کرنے والے قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان شاہد آفریدی نے پی ایس ایل سے الگ ہو جانے پر شائقین کی دلچسبی کو محلوظ خاطر رکھتے ہوئے یہ پیغام جاری کیا۔

انہوں نے مداحوں کو مطلع کیا کہ پی ایس ایل کے بقیہ میچز کی ٹریننگ کرنے کے دوران کمر کے نچلے حصے میں تکلیف محسوس ہوئی، ڈاکٹر کو دکھانے کے بعد مجھے آرام کا مشورہ دیا گیا ہے۔

دوسری طرف پی ایس ایل 6 کے جون میں ہونے والے بقیہ میچز میں ملتان سلطانز کی ٹیم میں شاہد آفریدی کی جگہ آصف آفریدی کو ٹیم میں شامل کرلیا گیا ہے۔

شاہد آفریدی قومی ٹیم میں ہوں یا پی ایس ایل میں کسی فرنچائز کے ساتھ ، ہمیشہ شائقین کی توجہ کا مرکز رہے ہیں اب تو کورونا کی پابندیاں ہیں تاہم شاہدآفریدی کی وجہ سے میدان شائقین سے بھر جاتے تھے۔

Comments are closed.